زبان: اردو
01 About coronavirus.png

کوروناوائرس کے متعلق

کووڈ-19 کیا ہے؟

کوروناوائرس مرض 2019 (کووڈ-19) - 'کو' کورونا کو ظاہر کرتا ہے، 'وی' وائرس کو اور 'ڈی' مرض کو - یہ کوروناوائرس کی ایک نئی نسل سے پیدا ہونے والا مرض ہے۔

کووڈ-19 کی علامات کیا ہیں؟

علامات میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

مزید سنگین حالات میں انفیکشن نمونیا یا سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتا ہے۔ مزید شاذ حالات میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے۔

یہ علامات کافی حد تک فلو (انفلوئنزا) یا عام نزلہ زکام کے جیسی ہیں، جو کہ کووڈ-19 سے زیادہ عام ہے۔ اس لئے کسی شخص کو کووڈ-19 لاحق ہونے کی تصدیق کے لئے ٹیسٹ ضروری ہوتا ہے۔ یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ روک تھام کے بنیادی اقدامات یکساں ہیں - اکثر ہاتھ دھونا، اپنی کہنی موڑ کر یا ٹشو پیپر میں کھانسنا یا چھینکنا، پھر ٹشو کو بند کوڑے دان میں پھینکنا۔ اور فلو کی ویکسین موجود ہے، تو خود کو اور اپنے بچے کو وقت پر ویکسین لگوانا یاد رکھیں۔

کووڈ-19 کیسے پھیلتا ہے؟

یہ وائرس مرکزی طور پر تب پھیلتا ہے جب کسی متاثرہ شخص کے قطرے (جو کھانسی، چھینک، باتوں، گانے سے پیدا ہوں) اس کے قریب موجود افراد کے منہ، ناک یا آنکھوں میں چلے جائیں۔ اگر لوگ وائرس والی سطحوں کو چھونے کے بعد اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو ہاتھ لگائیں تو بھی وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ کووڈ-19 وائرس چند گھنٹوں سے لے کر کئی دن تک سطحوں پر موجود رہ سکتا ہے، اگرچہ عام جراثیم کش مادے اسے مار سکتے ہیں۔

کسی شخص کے علامات ظاہر کرنے سے پہلے اور اس کے دوران کووڈ-19 منتقل ہو سکتا ہے۔

اس مضمون میں شامل کرنے کے لئے کچھ ہے؟

اس مضمون پر تبصرہ فی الحال غیر فعال ہے
The Internet of Good Things