زبان: اردو
05 Nutrition.png

کووڈ-19 کے دوران غذائیت کی تجاویز

کووڈ-19 کے دوران بچوں کو دی جانے والی غذا کے متعلق کچھ مشورے درج ذیل ہیں۔

کیا کووڈ-19 بحران کے دوران ماں کے دودھ کے متبادلات کے استعمال کے متعلق کوئی شرائط موجود ہیں؟

ماں کا دودھ ہمیشہ محفوظ ترین ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ بیماری کے باعث دودھ نہیں پلا سکتیں تو ماں کے دودھ کے متبادلات، مثلاً شیر خوار بچوں کے استعمال کے لئے تیار فارمولا اور شیر خوار بچوں کے لئے پاؤڈر والا فارمولا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس یقینی طور پر صاف پانی اور جراثیم سے پاک کرنے کاا سامان نہیں ہے تو پہلے سے شیر خوار بچوں کے استعمال کے لئے تیار شدہ فارمولا استعمال کیا جانا چاہیے۔ آپ 6 ماہ کی عمر سے ملائی والا UHT دودھ متعارف کروا سکتی ہیں۔

کووڈ-19 کے دوران کیا میں اپنے 6 ماہ اور زائد عمر کے بچے کو کھانا کھلا سکتی ہوں؟

جی ہاں، آپ کو چاہیے کہ ہر روز اپنے بچے کو مختلف غذائیں کھلانا، پھل، سبزیاں، انڈے، مکئی/باجرہ/جو/گندم، پھلیاں، مچھلی اور گوشت دینا اور 2 سال کی عمر تک ماں کا دودھ پلانا جاری رکھیں۔ آپ کو اپنے ہاتھ دھونے چاہئیں اور یقینی بنانا چاہیے کہ بچے بہتے پانی اور صابن سے باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں اور ہر ممکن حد تک گھر میں رہیں۔ صاف ڈونگوں، پلیٹوں، چمچوں اور کپوں کا استعمال یقینی بنائیں۔

کووڈ-19 وبا کے دوران اچھی غذائیت کیوں اہم ہے؟

صحت بخش غذائیں اور جسمانی سرگرمی اچھی صحت کی کنجی ہیں اور طویل و صجت مند زندگی کے لئے لازمی ہیں۔

صرف ماں کا دودھ پلانے کی کیا اہمیت ہے؟

  1. ۔ ماں کا دودھ آپ کے بچے کے بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کی نشونما میں مدد کے لئے بہترین خوراک ہے۔
  2. ۔ ماں کا دودھ وہ تمام خوراک اور پانی فراہم کرتا ہے جو آپ کے بچے کو زندگی کے پہلے 6 ماہ میں درکار ہوتا ہے۔
  3. ۔ اپنے بچے کو پہلے 6 ماہ میں کوئی اور چیز نہ دیں، حتیٰ کہ پانی بھی نہیں۔
  4. ۔ حتیٰ کہ شدید گرم موسم میں بھی ماں کا دودھ بچے کی پیاس بجھا دے گا۔
  5. ۔ بچے کو کچھ اور دینے سے وہ کم دودھ پیے گا اور اس سے آپ کے جسم میں پیدا ہونے والے دودھ کی مقدار کم ہو جائے گی، جس کے باعث آپ کا بچہ بیمار پڑ سکتا ہے۔
  6. ۔ اگر آپ کا معالج ادویات تجویز کرے تو آپ وہ دے سکتی ہیں۔

اس مضمون میں شامل کرنے کے لئے کچھ ہے؟

اس مضمون پر تبصرہ فی الحال غیر فعال ہے
The Internet of Good Things