زبان:
اردو
زبان کی تبدیلی
English
اردو
شامل ہوں
مینو
گھر
لائیو کے لئے حقیقت
بچوں کا تحفظ
بچوں کے تحفظ کے حوالے سے معلومات کو تقسیم کرنا اور اس پر عمل کرنا کیوں اہم ہے۔
بچوں کے تحفظ کے حوالے سے معلومات کو تقسیم کرنا اور اس پر عمل کرنا کیوں اہم ہے۔
تمام بچوں کو یہ حق حاصل ہے کہ ان کی عمرکی مناسبت سے انہیں ضروری معلومات فراہم کی جائیں،ان کی بات کو غور سے سنا جائے، اور انہیں ان فیصلوں میں شریک کیا جائے جن کا ان سے تعلق ہے۔ اس حق کو پورا کرنے سے بچ
تمام بچوں کو یہ حق حاصل ہے کہ ان کی عمرکی مناسبت سے انہیں ضروری معلومات فراہم کی جائیں،ان کی بات کو غور سے سنا جائے، اور انہیں ان فیصلوں میں شریک کیا جائے جن کا ان سے تعلق ہے۔ اس حق کو پورا کرنے سے بچے اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ بدسلوکی، تشدد اور استحصال کے خلاف اپنا تحفظ کرنے میں عملی کردار ادا کر سکیں، اور سرگرم شہری بن سکیں۔
آمدنی میں مدد اور سماجی بہبود کی سہولتیں خاندان کو یک جا رکھنے اور بچوں کو اسکول میں رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں اور ان کی حفظان صحت کی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
آمدنی میں مدد اور سماجی بہبود کی سہولتیں خاندان کو یک جا رکھنے اور بچوں کو اسکول میں رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں اور ان کی حفظان صحت کی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
بچوں کے لئے انصاف، بچوں کے حقوق پر مبنی ہونا چاہئیے۔ بچوں کو ان کی آزادی سے محروم کرنا(جیل بھجوانا)صرف اس صورت میں مناسب ہوگا جب اس کے سوا کوئی اور چارہ نہ ہو۔ بچوں کے لئے حساس طریقہ جات کو ان بچوں پ
بچوں کے لئے انصاف، بچوں کے حقوق پر مبنی ہونا چاہئیے۔ بچوں کو ان کی آزادی سے محروم کرنا(جیل بھجوانا)صرف اس صورت میں مناسب ہوگا جب اس کے سوا کوئی اور چارہ نہ ہو۔ بچوں کے لئے حساس طریقہ جات کو ان بچوں پر لاگو کرناچاہئیے جو جرائم کا شکار ہوئے ہوں یا جرائم کے گواہ ہوں۔
جہاں بچوں کے تحفظ کا انتظام کمزور ہے یا موجودنہیں ہے،وہاں بچے بردہ فروشی کے خلاف ناتواں ہوتے ہیں۔ حکومت، شہری معاشرہ اور خاندان بچوں کی بردہ فروشی روکنے، اور اس کے ساتھ ساتھ، اگر ان کے بہترین مفاد میں
جہاں بچوں کے تحفظ کا انتظام کمزور ہے یا موجودنہیں ہے،وہاں بچے بردہ فروشی کے خلاف ناتواں ہوتے ہیں۔ حکومت، شہری معاشرہ اور خاندان بچوں کی بردہ فروشی روکنے، اور اس کے ساتھ ساتھ، اگر ان کے بہترین مفاد میں ہے، تو متاثرہ بچوں کو ان کے خاندان اور کمیونٹیوں سے دوبارہ ملانے کے ذمہ دارہیں۔
لڑکیوں اور لڑکوں کو اپنے گھر، اسکول، کام کی جگہ یا کمیونٹی میں جنسی بدسلوکی اور استحصال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ جنسی بدسلوکی اور استحصال کو روکنے کے لئے اقدام کئے جانے چاہیئں۔ جنسی بدسلوکی اور استحصا
لڑکیوں اور لڑکوں کو اپنے گھر، اسکول، کام کی جگہ یا کمیونٹی میں جنسی بدسلوکی اور استحصال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ جنسی بدسلوکی اور استحصال کو روکنے کے لئے اقدام کئے جانے چاہیئں۔ جنسی بدسلوکی اور استحصال کا شکارہونے والے بچوں کے خلاف ایسی بدسلوکی کوروکنے میں فوری مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
بچوں کو ان تمام کاموں سے تحفظ دینا لازم ہے جو خطرناک ہوں۔ کام کی وجہ سے انہیں اسکول جانے سے نہیں روکناچاہئیے۔ بچوں کو کبھی بھی بچوں سے مشقت کی خراب ترین اشکال، جیسا کہ غلامی، جبری مشقت،نشہ آور اشیاء
بچوں کو ان تمام کاموں سے تحفظ دینا لازم ہے جو خطرناک ہوں۔ کام کی وجہ سے انہیں اسکول جانے سے نہیں روکناچاہئیے۔ بچوں کو کبھی بھی بچوں سے مشقت کی خراب ترین اشکال، جیسا کہ غلامی، جبری مشقت،نشہ آور اشیاء کی تیار ی یا خرید وفروخت میں کبھی بھی ملوث نہیں کرنا چاہئیے۔
لڑکیوں اور لڑکوں کو لازمی طور پرتشدد اور بدسلوکی کی تمام اشکال سے تحفظ فراہم کرنا چاہئیے۔ ان میں جسمانی، جنسی اور جذباتی بدسلوکی، غفلت، اور نقصان دہ رواج، جیسا کہ بچوں کی شادی اور لڑکیوں کے ختنے شامل
لڑکیوں اور لڑکوں کو لازمی طور پرتشدد اور بدسلوکی کی تمام اشکال سے تحفظ فراہم کرنا چاہئیے۔ ان میں جسمانی، جنسی اور جذباتی بدسلوکی، غفلت، اور نقصان دہ رواج، جیسا کہ بچوں کی شادی اور لڑکیوں کے ختنے شامل ہیں۔ خاندان، کمیونٹیوں اورحکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس تحفظ کو یقینی بنائیں۔
ہر بچے کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کانام رکھاجائے اور شہریت دی جائے۔ بچے کی پیدائش کا اندراج کروانے سے بچے کے لئے تعلیم،حفظان صحت اور قانونی اورسماجی خدمات کویقینی بنانے میں مددملتی ہے۔ پیدائش کا اندراج ب
ہر بچے کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کا نام رکھا جائے اور شہریت دی جائے۔ بچے کی پیدائش کا اندراج کروانے سے بچے کے لئے تعلیم،حفظان صحت اور قانونی اورسماجی خدمات کویقینی بنانے میں مددملتی ہے۔ پیدائش کا اندراج بچوں کو بدسلوکی اور استحصال سے تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ہر بچے کو خاندان میں پرورش پانے کا موقع ملنا چاہئیے۔ اگر کوئی خاندان بچے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا، تو حکام کو ان وجوہات پر توجہ دینے کے لئے اقدام کرنے چاہیئں اور خاندان کو یک جا رکھنے کے لئے ہر کوشش
ہر بچے کو خاندان میں پرورش پانے کا موقع ملنا چاہئیے۔ اگر کوئی خاندان بچے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا، تو حکام کو ان وجوہات پر توجہ دینے کے لئے اقدام کرنے چاہیئں اور خاندان کو یک جا رکھنے کے لئے ہر کوشش کرنی چاہئیے۔
لائیو کے لئے حقیقت
© The Internet of Good Things