زبان:
اردو
زبان کی تبدیلی
English
اردو
شامل ہوں
مینو
گھر
لائیو کے لئے حقیقت
دستوں کی بیماری
دستوں کی بیماری کی معلومات کو تقسیم کرنا اور ان پر عمل کرنا کیوں اہم ہے۔
دستوں کی بیماری کی معلومات کو تقسیم کرنا اور ان پر عمل کرنا کیوں اہم ہے۔
صفائی ستھرائی کی اچھی عادات اپنانے اور پینے کا صاف پانی استعمال کرنے سے دستوں کی بیماری سے تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پاخانے سے فارغ ہو کر یا بچوں کا پاخانہ صاف کرنے کے بعد، اور کھانے کی چیزوں کو چھونے
صفائی ستھرائی کی اچھی عادات اپنانے اور پینے کا صاف پانی استعمال کرنے سے دستوں کی بیماری سے تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پاخانے سے فارغ ہو کر یا بچوں کا پاخانہ صاف کرنے کے بعد، اور کھانے کی چیزوں کو چھونے یا کھانا تیار کرنے یا بچوں کو فیڈ کرانے سے پہلے ہاتھوں کو صابن اور پانی یا کسی متبادل، جیسا کہ راکھ اور پانی سے اچھی طرح دھولینا چاہئیے۔
دستوں کی بیماری کی روک تھام کے لئے، شیر خوار اور چھوٹے بچوں سمیت تمام لوگوں کے فضلے کو لیٹرین یا ٹائیلٹ میں ٹھکانے لگانا چاہئیے یا زمین میں دبادینا چاہئیے۔
دستوں کی بیماری کی روک تھام کے لئے، شیر خوار اور چھوٹے بچوں سمیت تمام لوگوں کے فضلے کو لیٹرین یا ٹائیلٹ میں ٹھکانے لگانا چاہئیے یا زمین میں دبادینا چاہئیے۔
دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو 14-10دن کے لئے روزانہ اوآر ایس کا محلول اور زنک کی خوراک دینی چاہئیے۔ دستوں کی بیماری کے لئے دستیاب دوائیاں عام طور پر غیر موثرہوتی ہیں اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو 14-10دن کے لئے روزانہ اوآر ایس کا محلول اور زنک کی خوراک دینی چاہئیے۔ دستوں کی بیماری کے لئے دستیاب دوائیاں عام طور پر غیر موثرہوتی ہیں اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو کھانے کی چیزیں باقاعدگی سے دیتے رہنا چاہئیے۔ جب بچے کی صحت بحال ہو رہی ہو تو اس بچے (یا بچی) کو عام حالات کی نسبت زیادہ کھانے کی چیزیں پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیم
دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو کھانے کی چیزیں باقاعدگی سے دیتے رہنا چاہئیے۔ جب بچے کی صحت بحال ہو رہی ہو تو اس بچے (یا بچی) کو عام حالات کی نسبت زیادہ کھانے کی چیزیں پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیماری کے دوران پیدا ہونے والی توانائی اور غذائیت کی کمی پوری ہو سکے۔
زندگی کے پہلے چھ ماہ کے دوران صرف ماں کا دودھ پلانے اور چھ ماہ کے بعد ماں کا دودھ پلانا جاری رکھنے سے دستوں کی بیماری سے منسلک خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ روٹا وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے (جہاں تجویز کئ
زندگی کے پہلے چھ ماہ کے دوران صرف ماں کا دودھ پلانے اور چھ ماہ کے بعد ماں کا دودھ پلانا جاری رکھنے سے دستوں کی بیماری سے منسلک خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ روٹا وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے (جہاں تجویز کئے گئے اور دستیاب ہوں ) اس وائرس کی وجہ سے دستوں کی بیماری کے ذریعے ہونے والی اموات میں کمی کر سکتے ہیں۔ وٹامن ـ’اے‘ اور زنک کی گولیاں یا شربت دینے سے دستوں کی بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
اگر کسی بچے ( یا بچی) کو ایک گھنٹے کے اندر اندر بہت سے پتلے دست آجائیں یا اس کے پاخانے میں خون آرہا ہو تو اس بچے (یا بچی) کی زندگی کو خطرہ ہوگا۔ ایسی صورت میں کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر کی ف
اگر کسی بچے ( یا بچی) کو ایک گھنٹے کے اندر اندر بہت سے پتلے دست آجائیں یا اس کے پاخانے میں خون آرہا ہو تو اس بچے (یا بچی) کی زندگی کو خطرہ ہوگا۔ ایسی صورت میں کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر کی فوری مدددرکار ہوگی۔
دستوں کی بیماری جسم سے مائع جات کو نچوڑتے ہوئے بچے کے جسم میں نمکیات کی کمی پیدا کرتی ہے جو بچوں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔ جیسے ہی دستوں کی بیماری شروع ہو، یہ ضروری ہوجائے گا کہ بچے کو کھانے اور پینے کی
دستوں کی بیماری جسم سے مائع جات کو نچوڑتے ہوئے بچے کے جسم میں نمکیات کی کمی پیدا کرتی ہے جو بچوں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔ جیسے ہی دستوں کی بیماری شروع ہو، یہ ضروری ہوجائے گا کہ بچے کو کھانے اور پینے کی باقاعدہ دی جانے والی چیزوں کے علاوہ اسے پینے کی اضافی چیزیں بھی دی جائیں۔
لائیو کے لئے حقیقت
© The Internet of Good Things