زبان: اردو
UN0154751.jpg

زندگی کے پہلے چھ ماہ کے دوران صرف اور صرف ماں کا دودھ ایک شیر خوار بچے کے لئے بہترین اور مکمل غذا ہے۔

شیرخوار بچے کے لئے دستیاب بازاری فارمولہ دودھ، پاؤڈر والے دودھ یا گائے وغیرہ کے دودھ کے برخلاف ماں کا دودھ بچے کے لئے مکمل طورپر متوازن اور غذائیت سے بھرپور غذا پر مشتمل ہوتا ہے۔

بچے کو پہلے چھ ماہ کے دوران کھانے پینے کی کسی چیز یا خوراک (جیسا کہ، چائے، جوس، شربت، گرائپ واٹر، پیچ یعنی چاولوں کا پانی، دیگر دودھ، بازاری دودھ یا دلیہ) کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بچہ ماں کا دودھ آسانی سے ہضم کرلیتا ہے۔ بچے کو گائے وغیرہ کا دودھ ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے، اور بازاری فارمولہ دودھ ماں کے دودھ کی نسبت بڑی سست رفتاری سے ہضم ہوتا ہے۔ ماں کا دودھ بیماری سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

The Internet of Good Things