زبان: اردو

ماں کا دودھ پلانے سے شیرخوار اور چھوٹے بچوں کو خطرناک امراض کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عمل ماں اور بچے کے درمیان محبت کا ایک خاص رشتہ بھی پیدا کرتا ہے۔

ماں کا دودھ پلانے سے شیرخوار اور چھوٹے بچوں کو خطرناک امراض کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عمل ماں اور بچے کے درمیان محبت کا ایک خاص رشتہ بھی پیدا کرتا ہے۔

ماں کا دودھ بچے کے لئے ’ابتدائی حفاظتی ٹیکے‘ کا کام کرتا ہے۔ یہ بچے کو دستوں کی بیماری، کان اور سینے کے انفیکشنز، اور صحت کے دیگر مسائل سے تحفظ میں مدد دیتا ہے۔ یہ تحفظ اس وقت بہترین ہو جاتا ہے اگر بچے کو پہلے چھ ماہ کے دوران صرف ماں کا دودھ پلایا گیاہے اور دوسال کی عمر یا اس کے بعد تک دیگر غذاؤں کے ساتھ ساتھ ماں کا دودھ پلانا بھی جاری رکھا گیا ہے۔ کوئی دیگر دودھ، غذائیں یا بازاری فارمولے وہ تحفظ فراہم نہیں کر سکتے جو ماں کا دودھ فراہم کرتا ہے۔

بچے کو ماں کا دودھ پلانے کا عمل ماں اور بچے کو ایک گہرا، پیار بھرا رشتہ - ایک دوسرے سے لگاؤ کا عمل - استوار کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گہرا رابطہ اور توجہ شیر خوار بچے میں تحفظ اور محبت کا احساس پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے، جو اس کی افزائش اور ذہنی و جسمانی نشوونماء کے لئے اہم ہے۔

The Internet of Good Things