زبان: اردو
Pakistan_FFL_IoGT_Urdu

ماں کا دودھ پلانے کا عمل دو سال تک جاری رکھیں۔

ماں کا دودھ پلانے کا عمل دو سال تک جاری رکھیں۔

جب بچے چھ ماہ کی عمر کے بعد کھانے پینے کی اضافی چیزیں بھی لینا شروع کر دیتے ہیں تب بھی ماں کا دودھ بچے کے لئے طاقت، پروٹین،اور وٹامن ’اے‘ اور آئرن جیسے دیگر غذائی اجزاء کے حصول کے ایک اہم ذریعے کے طور پر قائم رہتا ہے۔جب تک بچہ ماں کا دودھ پیتا رہتا ہے، ماں کا دودھ امراض کے خلاف اسے تحفظ فراہم کرتا رہتا ہے۔ اس لیے ماں اپنے بچے کو دو سال تک دودھ پلانا جاری رکھے۔ یہ بچے کی بیماری کے دوران غذائیت کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے۔

The Internet of Good Things