زبان: اردو

تمام بچوں کی افزائش اور ذہنی و جسمانی نشوونماء ایک ہی جیسی ترتیب میں ہوتی ہے، لیکن ہر بچہ (یا بچی) اپنی رفتار سے نشوونماء پاتا ہے۔ ہر بچے (یا بچی) کی اپنی دلچسپیاں، مزاج، سماجی باہمی تعاون کا طریقہ (ا

تمام بچوں کی افزائش اور ذہنی و جسمانی نشوونماء ایک ہی جیسی ترتیب میں ہوتی ہے، لیکن ہر بچہ (یا بچی) اپنی رفتار سے نشوونماء پاتا ہے۔ ہر بچے (یا بچی) کی اپنی دلچسپیاں، مزاج، سماجی باہمی تعاون کا طریقہ (اسٹائل) اور سیکھنے کا انداز اپنا اپنا ہوتا ہے۔

بچے کی ذہنی و جسمانی نشوونماء کی عمروں اور مراحل کے بارے میں سمجھ بوجھ والدین کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ جوں جوں بچے کی افزائش اور نشوونماء ہوتی ہے تو ان میں کیا تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ والدین یا دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ جب یہ محسوس کریں کہ ان کا بچہ ان کی امید کے مطابق نشوونماء نہیں پارہا تو وہ اس سلسلے میں مدد طلب کر سکیں۔

یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ چھوٹے بچے چھونے، کسی آواز اور منظر پر کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں، والدین ان علامات سے آگہی حاصل کر سکتے ہیں جو ذہنی و جسمانی نشوونماء کے ممکنہ مسائل یا معذوریوں کو ظاہر کرتی ہوں۔ اگر کوئی چھوٹا بچہ بڑی سست رفتاری سے نشوونماء پارہا ہو، تو والدین یا دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد بچے کے ساتھ اضافی وقت گزار کر، اس کے ساتھ کھیل کر اور باتیں کرتے ہوئے، اور اس کے جسم کو سہلاتے ہوئے بچے کی نشوونماء میں مدد کر سکتے ہیں۔

اگر بچہ توجہ دینے یا حوصلہ بڑھانے پر رد عمل کا اظہار نہیں کرتا، تو والدین اور دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر کی مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان بچوں کی مدد کے لئے جن کی نشوونماء دیر سے ہورہی ہے اور جن کی معذوریاں مکمل حد تک پہنچ جاتی ہیں، جلد کوئی عملی قدم اٹھا لینا بہت اہم ہے۔ والدین اور دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو بچے کی صلاحیتوں کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ نشوونماء کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

کسی معذوری کے ساتھ ایک لڑکی یا لڑکے کو بہت ساری محبت اور اضافی تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بچے (یا بچی) کو وہ تمام توجہ، دیکھ بھال اور مدد درکار ہوتی ہے جن کی دیگر بچوں کو ضرورت ہوتی ہے:

تمام بچوں کی طرح، معذوری کا شکار بچوں کی دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے اور باہمی رابطہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ایک ایسا بچہ جو خوش نہیں ہے یا جذباتی مشکلات سے گزر رہا ہے، ایک غیر معمولی رویے کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ مثالیں ملاحظہ فرمائیں:

The Internet of Good Things