زبان: اردو

ایک ایسا بچہ جس کی کھانسی کو مسلسل تین ہفتوں سے زائد ہو چکے ہیں، فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بچے کو ٹی بی ہوسکتی ہے، جو پھیپھڑوں میں انفیکشن سے پیدا ہوتی ہے۔

ایک ایسا بچہ جس کی کھانسی کو مسلسل تین ہفتوں سے زائد ہو چکے ہیں، فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بچے کو ٹی بی ہوسکتی ہے، جو پھیپھڑوں میں انفیکشن سے پیدا ہوتی ہے۔

ٹی بی ایک سنگین مرض ہے جو بچے کو موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے یا اس کے پھیپھڑوں کو ہمیشہ کے لئے ناکارہ بناسکتا ہے۔ خاندان کے ارکان اور دیکھ بھال کرنے والے افراد ٹی بی سے تحفظ فراہم کرنے میں مددکر سکتے ہیں ، اگر وہ اس بات کو یقینی بنالیں، کہ:

• بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروا دیا گیا ہے - بی سی جی کے حفاظتی ٹیکے ٹی بی کی کچھ اقسام میں کچھ تحفظ پیش کرتے ہیں۔ • بچوں کو کسی بھی ایسے فرد سے دور رکھا جائے جنہیں ٹی بی ہے یا ایسی کھانسی ہے جس میں بلغم کے ساتھ خون آتا ہے۔

اگر کوئی تربیت یافتہ کارکن صحت ٹی بی کے لئے خاص دوا فراہم کرتا / کرتی ہے، تو یہ بات اہم ہوگی کہ بچے کو وہ تمام دوائیں اس کی ہدایات کی روشنی میں دیں ۔ اگر بچے کی حالت بہتر بھی محسوس ہو رہی ہو، تب بھی یہ دوائیں لازمی طور پر تجویز کردہ پورے عرصے کے دوران دیتے رہیں ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو بچہ دواؤں کے خلاف مزاحمت کر سکتاہے اور اگلی مرتبہ اگر ضرورت ہوئی تو ان دواؤں کا اثر کم ہو جائے گا۔

The Internet of Good Things