زبان: اردو

خاندان کے لوگ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے نمونیے کی روک تھام میں مدد دے سکتے ہیں کہ بچوں کو پہلے چھ ماہ کے دوران صرف ماں کا دودھ پلایا جارہا ہے اور یہ کہ تمام بچوں کی غذائیت بہتر ہے اور انہیں تمام ض

خاندان کے لوگ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے نمونیے کی روک تھام میں مدد دے سکتے ہیں کہ بچوں کو پہلے چھ ماہ کے دوران صرف ماں کا دودھ پلایا جارہا ہے اور یہ کہ تمام بچوں کی غذائیت بہتر ہے اور انہیں تمام ضروری حفاظتی ٹیکے لگوائے جا رہے ہیں۔

ماں کا دودھ شیر خوار بچوں کو نمونیہ اور دیگر بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدددیتا ہے۔بچے کی زندگی کے پہلے چھ ماہ کے دوران صرف ماں کا دودھ دینا بہت اہم ہے۔

چھ ماہ کی عمر کے بعد، بچے کو کھانے کی مختلف چیزیں دینی چاہیئں ، اور اس کے ساتھ ماں کا دودھ پلانا جاری رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بچی (یا بچہ) صحت مند رہنے اور سانس سے متعلق انفیکشنز اوردیگر امراض کا اثر قبول کرنے کے لئے ضروری غذائیت حاصل کررہا ہے۔کھانے کی صحت مند چیزوں کی کچھ مثالوں میں پھل اور سبزیاں (بشمول سبز پتوں والی سبزیاں )، کلیجی سرخ پام آئل، دودھ ، دہی، مکھن، مچھلی اور انڈے شامل ہیں۔

پینے کا محفوظ پانی اور صفائی ستھرائی کی اچھی عادات سانس کی انفیکشنز اور دستوں کی بیماری جیسے دیگر امراض کی تعداد کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان عادات میں سبزیوں اور پھلوں کو دھونا، کھانا تیار کرنے والی سطح یعنی باورچی خانے کی شیلف وغیرہ کو صاف رکھنا، ہاتھوں کو صابن اور پانی یا کسی متبادل، جیسا کہ راکھ اور پانی سے دھونا شامل ہے۔

ہر بچے کو تجویز کردہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانا چاہیئے۔ جلد تحفظ بہت اہم ہے؛ پہلے سال اور دوسرے سال کے دوران حفاظتی ٹیکوں کا لگوانا خاص طور پر اہم ہے۔ پھر بچے کو خسرہ، کالی کھانسی، ٹی بی، اور سانس کے دیگر امراض جو نمونیے کی وجہ بن سکتے ہیں ،کے خلاف تحفظ حاصل کرنا چاہئیے۔

والدین اور دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو یہ یقینی بنانا چاہئیے کہ لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کو برابری کی بنیاد پر مختلف قسم کی کھانے کی چیزیں اور صحت مند غذا ملنی اور تمام حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں۔ کارکنان صحت والدین اور دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو غذاؤں، صفائی ستھرائی اور حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور یہ کہ نمونیہ اور دیگر امراض سے کیسے تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

The Internet of Good Things