زبان: اردو

اگر کسی بچے ( یا بچی) کو ایک گھنٹے کے اندر اندر بہت سے پتلے دست آجائیں یا اس کے پاخانے میں خون آرہا ہو تو اس بچے (یا بچی) کی زندگی کو خطرہ ہوگا۔ ایسی صورت میں کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر کی ف

اگر کسی بچے ( یا بچی) کو ایک گھنٹے کے اندر اندر بہت سے پتلے دست آجائیں یا اس کے پاخانے میں خون آرہا ہو تو اس بچے (یا بچی) کی زندگی کو خطرہ ہوگا۔ ایسی صورت میں کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر کی فوری مدددرکار ہوگی۔

والدین کو چاہئیے کہ فوری طور پر کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر سے مدد طلب کریں ، اگر :

• بچہ ایک گھنٹے میں بہت سے پتلے دست کرتا ہے۔ • بچے کو پاخانے میں خون آتا ہے۔ • بچہ بار بار قے کرتا ہے۔ • بچے کو بخار ہے۔ • بچے کو بہت زیادہ پیاس لگ رہی ہے۔ • بچہ کچھ پینا نہیں چاہتا۔ • بچہ کھانے سے انکارکرتاہے۔ • بچے کی آنکھیں اندر کو دھنس گئی ہیں ۔ • بچہ کمزور یا سست نظر آرہا ہے۔ • بچہ بہت دنوں سے دستوں کی بیماری کا شکار ہے۔

اگر بچے میں ان میں سے کوئی بھی تین علامات پائی جائیں ، تو کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر سے فوری مدد درکار ہوگی۔ اس اثنا ء میں بچے کو اوآر ایس کا محلول اور / یا پینے کی دیگر چیزیں اور اس کے علاوہ زنک کی خوراک دینی چاہئیے۔

اگر بچہ ایک گھنٹے کے دوران بہت سارے پتلے دست کرتاہے یا قے کرتا ہے، تو یہ تشویش کی بات ہوگی- یہ ہیضے کی ممکنہ علامات ہو سکتی ہیں۔ ہیضہ بچوں کو چند گھنٹوں میں موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے۔ فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنی چاہئیے اور بچے کو او آر ایس کا محلول اور زنک دینا جاری رکھنا چاہئیے۔

• ہیضہ، آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بڑی تیزی سی کمیونٹی میں پھیل سکتاہے۔ ہیضہ عام طور پر ایسی جگہوں پر پھیلتا ہے جہاں صفائی ستھرائی کا انتظام ناقص ہو اور جہاں لوگ گنجان آباد علاقوں میں رہتے ہوں ۔ • چار اقدام ایسے ہیں جو ہیضہ اور دستوں کی بیماری کے پھیلاؤ کو محدود کر سکتے ہیں:

  1. پاخانے سے فارغ ہو کر یا بچوں کا پاخانہ صاف کرنے کے بعد، اور کھانے کی چیزوں کو چھونے یا کھانا تیار کرنے، کھانا کھانے یا بچوں کو فیڈ کرانے سے پہلے ہاتھوں کو صابن اور پانی یا کسی متبادل، جیسا کہ راکھ اور پانی ،سے اچھی طرح دھولیں۔
  2. شیر خوار اور چھوٹے بچوں سمیت تمام لوگوں کے فضلے کو لیٹرین یا ٹائیلٹ میں ٹھکانے لگانا یا زمین میں دبادیں۔
  3. پینے کا صاف پانی استعمال کریں۔
  4. کھانے کی تمام چیزوں کو دھوکر، چھیل کر یا اچھی طرح پکا کر استعمال کریں۔

تربیت یافتہ کارکنان صحت اورمراکز صحت خاندانوں اور کمیونٹیوں کو دستوں کی بیماری اور ہیضے کے بارے میں واضح معلومات فراہم کریں اور بتائیں کہ اگر ان میں سے کوئی بھی مرض لاحق ہوجائے تو انہیں کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔

The Internet of Good Things