زبان: اردو

دستوں کی بیماری جسم سے مائع جات کو نچوڑتے ہوئے بچے کے جسم میں نمکیات کی کمی پیدا کرتی ہے جو بچوں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔ جیسے ہی دستوں کی بیماری شروع ہو، یہ ضروری ہوجائے گا کہ بچے کو کھانے اور پینے کی

دستوں کی بیماری جسم سے مائع جات کو نچوڑتے ہوئے بچے کے جسم میں نمکیات کی کمی پیدا کرتی ہے جو بچوں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔ جیسے ہی دستوں کی بیماری شروع ہو، یہ ضروری ہوجائے گا کہ بچے کو کھانے اور پینے کی باقاعدہ دی جانے والی چیزوں کے علاوہ اسے پینے کی اضافی چیزیں بھی دی جائیں۔

جب بچہ (یا بچی) ایک دن میں تین یا زیادہ مرتبہ پتلے دست کرے تو سمجھ لیں کہ بچے کو دستوں کی بیماری ہوچکی ہے۔ جتنی زیادہ مرتبہ پتلے دست آئیں گے دستوں کی یہ بیماری اتنی ہی خطرناک ہوتی جائے گی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مائع چیزیں پلانے سے دستوں کی بیماری میں شدت آجاتی ہے۔ یہ خیال درست نہیں ہے۔ دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو ماں کے دودھ سمیت جتنی زیادہ مرتبہ ممکن ہو سکے پینے کی چیزیں دینی چاہئیں۔ پینے کی بہت ساری چیزیں دینے سے دستوں کی بیماری کے دوران ضائع ہوجانے والے جسم کے پانی کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دستوں کی بیماری کا شکار بچے کے لئے تجویز کردہ پینے کی چیزوں میں درج ذیل شامل ہیں :

جسم میں نمکیات کی کمی سے بچنے کے لئے، ماں کا دودھ پینے والوں کو جتنی زیادہ مرتبہ ماں کا دودھ پلایا جا سکے ، پلائیں۔ وہ بچے جنہیں ماں کا دودھ نہیں پلایا جا رہا، ہر پتلے دست پر درج ذیل مقدار کے مطابق پینے کی چیزیں دیں:

ٍ پینے کی چیزیں ایک صاف پیالی کے ذریعے دی جانی چاہئیں۔ فیڈنگ بوتل کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ بوتلوں کو مکمل طور پر صاف کرنا بہت مشکل ہوتاہے، جب کہ بوتل اچھی طرح صاف نہ ہو تو اس میں جراثیم باقی رہ جاتے ہیں جو دستوں کی بیماری کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اگر بچہ قے کرے، تو دیکھ بھال کرنے والے کو 10 منٹ انتظار کرنے کے بعد آہستہ آہستہ چھوٹے گھونٹ سے پینے کی چیزیں دوبارہ دینی شروع کر دینی چاہئیں۔

بچے کو کھانے پینے کی باقاعدگی سے دی جانے والی چیزوں کے علاوہ پینے کی اضافی چیزیں اس وقت تک دینی چاہئیں جب تک کہ دست آنے بند نہ ہو جائیں۔

دستوں کی بیماری عام طور پر تین یا چار دن بعد ختم ہوجاتی ہے۔ اگر یہ زیادہ دیر تک باقی رہے، تو والدین یا دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو چاہئیے کہ وہ کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر سے مدد طلب کریں۔

The Internet of Good Things