زبان: اردو

دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو کھانے کی چیزیں باقاعدگی سے دیتے رہنا چاہئیے۔ جب بچے کی صحت بحال ہو رہی ہو تو اس بچے (یا بچی) کو عام حالات کی نسبت زیادہ کھانے کی چیزیں پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیم

دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو کھانے کی چیزیں باقاعدگی سے دیتے رہنا چاہئیے۔ جب بچے کی صحت بحال ہو رہی ہو تو اس بچے (یا بچی) کو عام حالات کی نسبت زیادہ کھانے کی چیزیں پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیماری کے دوران پیدا ہونے والی توانائی اور غذائیت کی کمی پوری ہو سکے۔

دستوں کی بیماری کے شکار بچے کا وزن کم ہو جاتا ہے اور وہ بہت تیزی سے غذائیت کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔ دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو ماں کے دودھ سمیت، کھانے پینے کی وہ تمام چیزیں دینے کی ضرورت ہوتی ہے جو وہ بچہ (یا بچی) کھا اور پی سکتا ہو۔ غذائیت سے بھرپور خوراک بچے کو زیادہ تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔

ممکن ہے کہ دستوں کی بیماری کا شکار بچہ کچھ نہ کھائے یا قے کر دے، لہٰذا فیڈنگ کا عمل مشکل ہو سکتا ہے۔ ماں کا دودھ بچے کو زیادہ مرتبہ اور باربار پلاتے رہیں۔ اگر بچے کی عمر 6 ماہ یا اس سے زائد ہے تووالدین اور دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو چاہئیے کہ وہ جتنی زیادہ مرتبہ ممکن ہو بچے کی کھانے میں حوصلہ افزائی کریں ، نرم اور کچلی ہوئی کھانے کی چیزیں یا غذا تھوڑی تھوڑی مقدار میں اسے پیش کریں۔ کھانے کی ان چیزوں میں معمولی مقدار میں نمک کا اضافہ کر لیں۔ نرم غذاؤں کو کھانا نسبتاً زیادہ آسان ہوتا ہے اور ان میں ٹھوس غذاؤں کی نسبت مائع کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

دستوں کی بیماری کے شکار بچوں کے لئے تجویز کردہ غذاؤں میں اچھی طرح سے کچلا گیا دلیہ اورمٹر کے دانے، مچھلی، اچھی طرح گلا ہوا گوشت، دہی اور پھل شامل ہیں۔ دلیے اور سبزیوں میں تقریباً 1 یا 2 چائے کے چمچ تیل کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔کھانا تازہ پکایا گیا ہو اور دن میں پانچ سے چھ مرتبہ بچے کو دیا جائے۔

جب دستوں کی بیماری ختم ہوجاتی ہے، تو صحت کی مکمل بحالی کے لے اضافی خوراک دینا بہت اہم ہے۔ ایسے وقت میں ، بچے کو ماں کے دودھ سمیت، معمولی کی غذا کے علاوہ کھانے کی زیادہ چیزیں دینے کی ضرورت ہوتی ہے جو دستوں کی بیماری کی وجہ سے کھو جانے والی توانائی اور غذائیت کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔

دستوں کی بیماری کے شکار کسی بچے کو اس وقت تک مکمل طور پر صحت یاب تصور نہیں کیا جا سکتا جب تک وہ بچہ (یا بچی) کم از کم بیماری کے شروع ہونے سے پہلے والا وزن حاصل نہ کرلے۔

The Internet of Good Things