زبان: اردو

دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو 14-10دن کے لئے روزانہ اوآر ایس کا محلول اور زنک کی خوراک دینی چاہئیے۔ دستوں کی بیماری کے لئے دستیاب دوائیاں عام طور پر غیر موثرہوتی ہیں اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو 14-10دن کے لئے روزانہ اوآر ایس کا محلول اور زنک کی خوراک دینی چاہئیے۔ دستوں کی بیماری کے لئے دستیاب دوائیاں عام طور پر غیر موثرہوتی ہیں اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

دستوں کی بیماری جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے سے (پینے والی بہت سی چیزیں پلانے سے) عام طور پر تین یا چار دن بعد ختم ہو جاتی ہے۔ اصل خطرہ بچے کے جسم سے پانی اور غذائیت کے ضائع ہوجانے سے پیدا ہوتا ہے، جو جسم میں پانی اور غذائیت کی کمی کی وجہ بن سکتا ہے۔

دستوں کی بیماری کے شکار بچے کو کوئی گولی، اینٹی بائیٹکس یا دیگر دوائیں اس وقت تک نہیں دینی چاہئیں جب تک کہ کوئی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر ایسا کرنے کا مشورہ نہ دے۔

دستوں کی بیماری کا بہترین علاج یہ ہے کہ (1) پینے کی بہت ساری چیزیں اور محفوظذریعے سے حاصل کر دہ صاف پانی کی موزوں مقدار میں اوآرایس حل کر کے دیں ، اور (2) 14-10 تک زنک کی گولیاں یا شربت دیں۔

The Internet of Good Things