زبان: اردو

صابن اورپانی سے روزانہ منہ ہاتھ دھونے سے آنکھوں کے انفیکشنز کو روکنے میں مددملتی ہے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں ، آنکھوں کے انفیکشنز آنکھوں میں سوزش کی وجہ بن سکتے ہیں ،جو اندھے پن کی وجہ بن سکتی ہے۔

صابن اورپانی سے روزانہ منہ ہاتھ دھونے سے آنکھوں کے انفیکشنز کو روکنے میں مددملتی ہے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں ، آنکھوں کے انفیکشنز آنکھوں میں سوزش کی وجہ بن سکتے ہیں ،جو اندھے پن کی وجہ بن سکتی ہے۔

جراثیم مکھیوں سے چمٹے ہوتے ہیں۔ ایک گندہ چہرہ مکھیوں کی توجہ حاصل کرلیتا ہے، اوروہ جراثیموں کو ایک فرد سے دوسرے فرد تک پھیلا دیتی ہیں۔ اگر آنکھوں میں سوزش ہو جائے یا ان میں انفیکشن پیدا ہوجائے، تو بصارت متاثر یا ختم ہو سکتی ہے۔ آنکھوں کو لازمی طور پر صاف اور صحت مند رکھنا چاہئیے۔

اگر آنکھیں صحت مندہیں ، تو سفید حصہ صاف ہوتاہے،آنکھوں میں نمی اور چمک ہوتی ہے اور بصارت تیز ہوتی ہے۔ اگر آنکھیں انتہائی خشک، یا بہت زیادہ سرخ اور سوجی ہوئی ہیں ، اور ان میں سے مواد بہہ رہاہے اور اگر دیکھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو جتنی جلدممکن ہو سکے،بچے کا کسی تربیت یافتہ کارکن صحت یا ڈاکٹر سے معائنہ کروانا چاہئیے۔

The Internet of Good Things