زبان: اردو

وہ پانی جو تمام لوگ پیتے اور استعمال کرتے ہیں محفوظ ذرائع سے حاصل کیا جانا یا صاف کیا جانا چاہئیے۔ پانی بھر کر لانے اور جمع کرنے کے برتنوں کو اندر اور باہر سے صاف رکھنے اور صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھنے

وہ پانی جو تمام لوگ پیتے اور استعمال کرتے ہیں محفوظ ذرائع سے حاصل کیا جانا یا صاف کیا جانا چاہئیے۔ پانی بھر کر لانے اور جمع کرنے کے برتنوں کو اندر اور باہر سے صاف رکھنے اور صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھنے کی ضرورت ہے۔ جہاں کہیں ضروری ہو، گھر پر پانی کو پینے اور استعمال کے قابل بنانے کا اہتمام کریں ، جیسا کہ پانی کو ابالنا، چھاننا، کلورین ڈال کر یا دھوپ میں رکھ کر جراثیم سے پاک کرنا۔

جس خاندان کو پینے کے صاف پانی کی کافی مقدار میسرہو اور اس خاندان کے ارکان جانتے ہوں کہ پانی کو کیسے صاف اور جراثیموں سے پاک رکھناہے تووہاں صرف چند امراض ہی پھیل پاتے ہیں۔ اگر پانی صاف نہیں ہے تو اسے کم لاگت کے حل استعمال کرتے ہوئے گھر پر ہی صاف کیا جا سکتاہے۔ اس پانی کو (1) ابالا جا سکتا ہے، (2) فلٹر (یا چھلنی)کے ذریعے صاف کیا جا سکتا ہے، (3) کلورین سے صاف کیا جا سکتا ہے، یا (4) دھوپ میں رکھ کر یا دیگر سادہ طریقے 10 استعمال کرتے ہوئے اسے جراثیموں سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ تربیت یافتہ کارکن صحت یا اس کے ایجنٹ کے پاس یہ معلومات موجود ہونی چاہئیں کہ مقامی طور پر دستیاب کن طریقوں سے پانی کو صاف کیا جا سکتا ہے۔

پانی کے محفوظ ذرائع میں پائپ کا موزوں طریقے سے تیار کردہ نظام جسے درست رکھا جاتا ہو، سرکاری نل، بورنگ سے حاصل کردہ پانی، ریت کا فلٹر، کھودا گیا محفوظ کنواں ، محفوظ چشمہ اور بارش کا جمع کیا ہو اپانی شامل ہیں۔پانی کے غیر محفوظ ذرائع - دریا، ڈیم، جھیلیں ، تالاب، ندیاں ، نہریں ، آب پاشی کے نالے، غیر محفوظ کنویں اور چشمے - سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ اگر ضروری ہو تو درج بالا گھر پر پانی صاف کرنے کے طریقے استعمال کرتے ہوئے اس پانی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پانی کو کسی ڈھکن دار برتن میں محفوظ طریقے سے اسٹور کیا جانا چاہئیے جو اندر اور باہر دونوں جانب سے صاف ہو۔

خاندان اور کمیونٹیاں اپنے پانی کی سپلائی کو درج ذیل طریقوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں:

• کھلے کنویں کو کپڑے یا کسی اور چیز سے ڈھانپ کر، اس پر ایک ہینڈ پمپ لگا کر اور اس کے ارد گرد کے حصے کو جانوروں اور ہنگامہ آرائی سے محفوظ کرتے ہوئے۔ • چشمے کے باکس کے ساتھ چشمے کو محفوظ بناتے ہوئے۔ • فضلے اور گندے پانی کو (خاص طور پر لیٹرین اور گھر کی صفائی سے پیدا ہونے والے)کھانے، پینے یا نہانے کے لئے مختص کی گئی جگہوں سے دور ٹھکانے لگانے سے۔ • پانی کے ذریعے سے کم از کم 15 میٹر دور لیٹرین تعمیر کرتے ہوئے۔ • پانی بھرنے اور جمع کرنے کے لئے استعمال کرنے والے جیر ی کینز، بالٹیوں ، گھڑوں ، رسیوں ، اور برتنوں کوجہاں تک ممکن ہو سکے ہمیشہ صاف رکھنے کے لئے کسی صاف جگہ پرزمین سے ہٹا کر اور جانوروں سے دور رکھ کر۔ • تمام جانوروں کو پینے کے پانی کے ذرائع اور گھر والوں کی رہنے کی جگہ سے دور رکھ کر۔ • پانی کے نزدیک کسی بھی جگہ پر کیڑے مار دواؤں یا کیمیائی اجزاء کے استعمال سے پرہیز کرتے ہوئے۔

خاندان کے ارکان درج ذیل اقدام کے ذریعے گھر پر صاف رکھ سکتے ہیں:

• پینے کے پانی کو ایک صاف،ڈھکن دار برتن میں اسٹور کرتے ہوئے۔ • ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوتے ہوئے - بشمول اسٹور کئے گئے صاف پانی استعمال کرنے سے پہلے۔ • کسی صاف ڈوئی یا ڈونگے سے برتن سے پانی نکالتے ہوئے۔ • پانی کے برتن پر ٹونٹی لگاتے ہوئے۔ • کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہ دیتے ہوئے کہ وہ اپنی انگلیاں یا ہاتھ پانی کے برتن میں ڈالے یا براہ راست منہ لگا کر اس برتن سے پانی پیئے۔ • تمام جانوروں کو اسٹور کئے گئے پانی سے دور رکھتے ہوئے۔

اگر پینے کے پانی کے تحفظ کے بارے میں غیر یقینی موجود ہو، تو مقامی حکام سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔

The Internet of Good Things