زبان: اردو

کھانے کی خام چیزیں یا بچا کچا کھانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ کھانے کی خام چیزوں کو اچھی طرح دھولیں یا پکا لیں۔پکالئے جانے والے کھانے کو کسی تاخیر کے بغیر کھالینا یا کھانے سے پہلے اچھی طرح گرم کرلینا چاہئیے۔

کھانے کی خام چیزیں یا بچا کچا کھانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ کھانے کی خام چیزوں کو اچھی طرح دھولیں یا پکا لیں۔پکالئے جانے والے کھانے کو کسی تاخیر کے بغیر کھالینا یا کھانے سے پہلے اچھی طرح گرم کرلینا چاہئیے۔

کھانا اچھی طرح پکانے سے اس کے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں۔ کھانے کی چیزیں ، خصوصاً گوشت اور مرغی، کو دیر تک پکانا چاہئیے۔

کھانے کی گرم چیزوں میں جراثیم بڑی تیزی سے پیداہوتے ہیں۔ کھاناتیار ہونے کے بعد جتنی جلد ممکن ہو سکے کھا لینا چاہئیے تاکہ جراثیموں کو اس پر جمع ہونے کا موقع نہ مل پائے۔

• اگر کھانا دو گھنٹے سے زائد عرصے کے لئے رکھنا پڑے ، تو اسے بہت گرم یا بہت ٹھنڈی حالت میں رکھنا چاہئیے۔ • اگر پکا ہوا کھانا کسی اور وقت کھانے کے لئے محفوظ کرنا ہو، تو اسے مکھیوں اور جراثیموں سے دور رکھنے کے لئے ڈھانپ دینا اور پھر یہ کھانا ،کھانے سے پہلے، اچھی طرح دوبارہ گرم کر لینا چاہئیے۔ • دہی اور کٹھا دلیہ کھانے کی تیاری میں استعمال کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں کیوں کہ ان کی تیزابیت جراثیموں کی افزائش کو روکتی ہے۔

کھانے کی خام چیزوں ، خصوصاً مرغی اورسمندری خوراک، میں عموماً جراثیم شامل ہوتے ہیں۔ پکے ہوئے کھانے میں جراثیم پیدا ہو سکتے ہیں اگر یہ کھانا خام کھانے کو چھو لے، اور ان جراثیموں کی چند گھنٹوں میں پکے ہوئے کھانے میں مزید افزائش ہو جاتی ہے۔ خام اور پکی ہوئی کھانے کی چیزوں کو ہمیشہ الگ الگ رکھنا چاہئیے۔ چھریاں ، کٹنگ بورڈز، اور کچن کی شیلف وغیرہ کو کھانے کی خام چیزیں تیارکرنے کے بعد ہمیشہ صابن(یا واشنگ پاؤڈر) اور پانی سے اچھی طرح صاف کرلینا چاہئیے۔

• شیرخوار اور چھوٹے بچوں کے لئے کھانے کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کھانا تازہ تیار کیا جانا اور فوری طور پر کھلا دینا چاہئیے، اور اسے پڑا نہیں رہنے دیناچاہئیے۔ • شیرخوار اور چھوٹے بچوں کے لئے ماں کا دودھ محفوظ ترین (اورسب سے زیادہ غذائیت کا حامل) دودھ ہے۔ ماں کا ہاتھ سے نکالا گیا دودھ آٹھ گھنٹوں تک کمرے کے درجہ حرارت پر کسی صاف برتن میں ڈھانپ کر رکھا جا سکتا ہے۔ اگر بڑے بچوں کو گائے وغیرہ کا دودھ دیا جاتاہے تو اسے استعمال سے پہلے ابا ل لینا اور تطہیری عمل سے گزار لیناچاہئیے (ایک مخصوص درجہ حرارت کے ساتھ ایک مخصوص وقت تک دود ھ کو گرم رکھنے کا عمل جو نقصان دہ بیکٹیریا کو تباہ کر دیتا ہے)۔ • برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرغی اور مرغی کی دوسری چیزوں کو دیر تک پکانا چاہئیے۔ • پھلوں اور سبزیوں کو چھیلنا یا صاف پانی سے اچھی طرح دھولینا چاہئیے، خصوصاً اگر وہ بچوں نے کچی کھانی ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں پر اکثر کیمیائی اجزاء ، جیسا کہ کیڑے مار دوائیں اور دیگر جراثیم کش دوائیں چھڑکی جاتی ہیں جو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ • کھانے کی خام چیزوں کو ہاتھ لگانے کے بعدہاتھوں کو صابن اور پانی کے ساتھ اچھی طرح دھو لینا چاہئیے۔

The Internet of Good Things