زبان: اردو

تمام حاملہ عورتوں اور ان کے نوزائیدہ بچوں کو تشنج کے خلاف تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی عورت کو قبل ازیں حفاظتی ٹیکے لگ چکے ہیں، تب بھی اسے ایک تربیت یافتہ کارکن صحت سے معائنہ کروا کر ٹیٹان

تمام حاملہ عورتوں اور ان کے نوزائیدہ بچوں کو تشنج کے خلاف تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی عورت کو قبل ازیں حفاظتی ٹیکے لگ چکے ہیں، تب بھی اسے ایک تربیت یافتہ کارکن صحت سے معائنہ کروا کر ٹیٹان

دنیا کے بہت سے حصوں میں ، مائیں صفائی ستھرائی سے عاری حالات میں بچے کو جنم دیتی ہیں ۔ یہ صورت حال ماں اور بچے دونوں کو تشنج کے خطرے سے دوچار کردیتی ہے، جو نوزائیدہ شیرخوار بچوں کی ایک بڑی قاتل بیماری ہے۔

اگر ایک حاملہ عورت کو تشنج کے خلاف حفاظتی ٹیکے نہ لگوائے جائیں ، اور ٹیٹانس بیکٹیریا یا بذرے (spores)اس کے جسم میں داخل ہو جائیں ، تو اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

ٹیٹانس بیکٹیریا یا بذرے (spores)گندے گھاؤ میں افزائش پاتے ہیں ۔ یہ بیکٹیریا آنول نال کو غیر صاف شدہ بلیڈ سے کاٹنے یا کسی گندی چیز کے ناڑو کے آخری حصے کو چھونے سے پیداہوسکتے ہیں ۔ ناڑو کو کاٹنے کے لئے جو چیز بھی استعمال کی جائے وہ صاف ہو، اسے صاف پانی میں ابالا گیا ہو یااسے آگ کے شعلے پر گرم کرکے ٹھنڈا کر لیا گیا ہو۔ پیدائش کے بعدپہلے ہفتے کے دوران بچے کے ناڑو کو لازمی طور پر صاف ستھرا رکھاجائے۔ ناڑو پر کوئی بھی سفوف چھڑکنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تمام حاملہ عورتوں کو یہ بات یقینی بنانی چاہیئے کہ انہیں تشنج کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں ۔ یہ عمل ماں اور بچے دونوں کو تحفظ فراہم کرتاہے۔

حاملہ عورت کو تشنج کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانا ایک محفوظ عمل ہے۔ اسے یہ حفاظتی ٹیکے درج ذیل شیڈول کے مطابق لگوائے جانے چاہیئں :

پہلی خوراک: جیسے ہی اسے یہ معلوم ہو کہ وہ حاملہ ہو چکی ہے۔

دوسری خوراک: پہلی خوراک کے ایک ماہ بعد، اور وضع حمل کی متوقع تاریخ سے دو ہفتے پہلے سے زیادہ نہیں ۔

تیسری خوراک: دوسری خوراک کے چھ ماہ سے ایک سال کے بعد، یا اگلے حمل کے دوران۔

چوتھی خوراک: تیسری خوراک کے ایک سال بعد،یا بعد ازاں حاملہ ہونے کے دوران۔

پانچویں خوراک: چوتھی خوراک کے ایک سال بعد،یا بعد ازاں حاملہ ہونے کے دوران۔

مناسب وقفوں سے پانچ خوراکوں کے بعد، ماں کو ساری عمر کے لئے اور اس کے بچوں کو زندگی کی پہلے چندہفتوں کے لئے تحفظ حاصل ہو جاتاہے۔

The Internet of Good Things