زبان: اردو

حفاظتی ٹیکے لگوانے کی فوری ضرورت ہے۔ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکوں کی تجویز کردہ سیریز مکمل کروانی چاہیئے۔ جلد تحفظ فراہم کرنا بہت اہم ہے؛ پہلے سال اور دوسرے سال میں حفاظتی ٹیکے لگوانا خاص طورپر بہت اہمیت

حفاظتی ٹیکے لگوانے کی فوری ضرورت ہے۔ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکوں کی تجویز کردہ سیریز مکمل کروانی چاہیئے۔ جلد تحفظ فراہم کرنا بہت اہم ہے؛ پہلے سال اور دوسرے سال میں حفاظتی ٹیکے لگوانا خاص طورپر بہت اہمیت کاحامل ہے۔ تمام والدین اور دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو چاہیئے کہ وہ ایک تربیت یافتہ کارکن صحت کے اس مشورے پر عمل کریں کہ حفاظتی ٹیکوں کا ضروری کورس کب مکمل ہو جانا چاہیئے۔

بچوں کو زندگی کے ابتدائی حصے ہی میں حفاظتی ٹیکے لگوا لینے چاہیئں ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ تمام شیر خوار بچے، لڑکیاں اور لڑکے دونوں ، درست وقت پر تجویزکردہ تمام حفاظتی ٹیکے لگوا لیں ۔ مکمل تحفظ کے لئے کچھ ویکسینزکی بہت سی خوراکیں دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان حفاظتی ٹیکوں کی مکمل تعداد مکمل کرنا ہر بچے کے لئے بہت اہم ہے۔

زندگی کے پہلے سال کے دوران اور اس کے بعد بھی بچے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے درج ذیل چارٹ کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوانا ضروری ہیں ۔ اگر یہ ان عمروں میں لگوائے جائیں جو پہلے سے بتائی گئی ہیں تو یہ زیادہ موثر ہوتے ہیں ۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو دی گئی عمر سے جتناقریب ممکن ہو سکے یہ ٹیکے لگوالینے چاہیئں۔

جیسا کہ نئی ویکسینز دستیاب ہیں ، لہٰذا تمام ممالک کے لئے مزید ویکسینز تجویز کی گئی ہیں ۔ لیکن کچھ ویکسینز کی صرف ان ممالک میں ضرورت ہے جہاں کچھ مخصوص امراض موجود ہیں۔

جیسا کہ نئی ویکسینز دستیاب ہیں، لہذا تمام ممالک کے لئے مزید ویکسینز تجویز کی گئی ہیں۔ لیکن کچھ ویکسینز کی صرف ان ممالک میں ضرورت ہے جہاں کچھ مخصوص امراض موجود ہیں۔

والدین اور کارکنان صحت کو مقامی طور پر تجویز کردہ حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول پر عمل کرنا چاہیئے۔

اگر کسی بچے کاحفاظتی ٹیکوں کاکورس اس کی زندگی کے پہلے سال اورپھر دوسرے سال کے اندر مکمل نہیں ہوتا توبچے کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے،حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانابہت اہم ہوگا۔ یہ کام حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہموں کے دوران بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

کچھ ممالک میں ، زندگی کا پہلا سال گزرنے کے بعد، ویکسین کی اضافی خوراکیں پیش کی جاتی ہیں جنہیں ’بوسٹر شاٹس‘کا نام دیا گیا ہے۔یہ عمل ویکسین کے موثر پن کو جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح بچے کو لمبی مدت کے لئے تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔

The Internet of Good Things