زبان: اردو

بچوں کو آگ، کھانا پکانے کے چولہوں، گرم پانی یادودھ اور گرم کھانے کی چیزوں، اور بجلی کے ننگی تاروں سے دور رکھتے ہوئے، انہیں جلنے سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

بچوں کو آگ، کھانا پکانے کے چولہوں، گرم پانی یادودھ اور گرم کھانے کی چیزوں، اور بجلی کے ننگی تاروں سے دور رکھتے ہوئے، انہیں جلنے سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

جل جانا اور گرم پانی یا بھاپ سے جلناچھوٹے بچوں میں شدید زخمی ہونے کی بہت عام وجوہات ہیں۔ جلنے سے جسم کے حصوں پر ہمیشہ کے لئے داغ رہ جاتے ہیں، اور ان میں سے کچھ واقعات جان لیوا بھی ہوتے ہیں۔ ایسے واقعات کی ایک بڑی تعداد کو روکنا ممکن ہے۔

جلنے کی ایک زیادہ عام قسم براہ راست آگ یا شعلوں یا گرم سطحوں سے واسطہ پڑنا ہوتا ہے۔ اس قسم کے جلنے سے بچاؤ کے لئے:

• نوجوان بچوں کو کھانا پکانے کے چولہوں، ماچسوں، پیرافین لیمپوں، موم بتیوں اور شعلے پکڑنے والی مائع جات،جیسا کہ پیرافین اور مٹی کاتیل، سے دور رکھیں۔ • چولہوں کو ہموار، اونچی جگہ پر بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ • اگر کھلی جگہ پر چولہے پر کھانا پکایا جارہا ہے، تو یہ چولہا مٹی کے کسی چبوترے پربنائیں نہ کہ براہ راست زمین پر۔ بچوں کو ان چولہوں سے دور رکھنے کے لئے مٹی کے کسی تودے، بانس یا کسی اور مواد کی بنی ہوئی رکاوٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ • چھوٹے بچوں کو آگ کے پاس اکیلا مت چھوڑیں اور نہ ہی انہیں آگ جلانے یا کوئی چیز پکانے دیں۔ • بچوں کوہیڑز، لوہے کی گرم چیزوں اور دیگر گرم آلات سے دور رکھیں۔ • جس کمرے میں موم بتی یا آگ جل رہی ہو، وہاں کسی بچے کو اکیلا مت چھوڑیں۔ • جلنے کی ایک اور بڑی وجہ کھانے یا پینے کی گرم مائع اور کھانے کی چیزوں کی بھاپ ہے۔ اس قسم کے جلنے سے بچاؤ کے لئے: • کھانا پکانے کے تمام برتنوں کو اس طرح رکھیں کہ بچے ان کے ہینڈلز تک رسائی حاصل نہ کرسکیں۔ • کھانے اور پینے کی گرم چیزوں کو کسی محفوظ جگہ پر اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ • بچوں کو خود گرم پانی کا نل یا شاور استعمال نہ کرنے دیں۔ • پانی کے ہیڑز کا درجہ حرارت درمیانے درجے سے بھی کم پر سیٹ رکھیں تاکہ اگر بچے گرم پانی کھول لیں تو اس سے جلنے سے محفوظ رہ سکیں۔ • بچوں کو سمجھائیں کہ گرم مشروبات پینے میں مصروف افراد کے قریب اور کچن میں کھانا پکائے جانے کے دوران مت کھیلیں۔ • بچہ جب کھانے پینے کی کوئی گرم چیز کھا یا پی رہا ہو تو اسے مت پکڑیں۔

اگر بچوں کا واسطہ بجلی سے پڑ جائے تو انہیں شدید جھٹکا لگ سکتاہے یا وہ جل سکتے ہیں۔ بجلی کے جھٹکوں اورجلنے سے بچاؤ کے لئے:

• بچوں کو سمجھائیں کہ اپنی انگلیاں یا دیگر اشیاء بجلی کی ساکٹوں میں کبھی نہ رکھیں۔ • بچوں کی رسائی سے محفوظ رکھنے کے لئے بجلی کی ساکٹوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ • بجلی کی تاروں کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ • بجلی کی ننگی تاروں کو، خاص طور پر وہ تاریں جو خطرناک ہیں، انسولیشن ٹیپ سے اچھی طرح ڈھانپ دیں۔ جلنے کے زخموں کے بارے میں ابتدائی طبی امداد کے لئے، اس باب کے اختتام کی طرف ریفر کریں۔

The Internet of Good Things