زبان: اردو

چھوٹے بچوں میں گر جانا زخمی ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سیڑھیوں، بالکونی،چھت، کھڑکی، اور کھیلنے اور سونے کی جگہوں کومحفوظ بنانا ،چاہئیے۔ اس مقصد کے لئے بچوں کو گرنے سے محفوظ رکھنے کے لئے عمودی سلاخیں است

چھوٹے بچوں میں گر جانا زخمی ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سیڑھیوں، بالکونی،چھت، کھڑکی، اور کھیلنے اور سونے کی جگہوں کومحفوظ بنانا ،چاہئیے۔ اس مقصد کے لئے بچوں کو گرنے سے محفوظ رکھنے کے لئے عمودی سلاخیں استعمال کرتے ہوئے رکاوٹیں لگانی چاہئیں۔

جب بچے چلنا، دوڑنا اور کودناسیکھتے ہیں تو اکثر گر جاتے ہیں۔ گرنے کے ایسے بہت سے حادثات میں جسم کہیں کہیں سے چھل جاتاہے یا معمولی رگڑیں آجاتی ہیں۔ گرجانے سے کبھی کبھار ہڈی ٹوٹ جاتی ہے، سر پر زخم آتے ہیں یا دیگر کوئی شدید زخم آجاتاہے، اوریہاں تک کہ موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

ایسے شیر خوار بچے جن کے پاس کوئی موجود نہ ہو بستر، کاٹس (cots)یا جھولوں سے گر سکتے ہیں۔ چھوٹے بچے سیڑھیوں، یا کھڑکیوں یا بالکونیوں سے گر سکتے ہیں۔

بچے اونچی جگہوں پر چڑھنا پسندکرتے ہیں۔ اگربچے کسی اونچی جگہ سے گرجائیں یا کسی بھاری فرنیچر کی اوپری سطح پر چڑھنے کی کوشش کریں تو گر کر شدید زخمی ہو سکتے ہیں یا وہ فرنیچر ان پر گر سکتا ہے۔

نگرانی کرنے کے علاوہ بچوں کو شدید قسم کے گرنے سے بچاؤ کے لئے اقدام میں درج ذیل شامل ہیں:

• بچوں کی غیر محفوظ جگہوں پر چڑھنے کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں ایسا کرنے سے روکیں۔ • بچوں کوسیڑھیوں اوربالکونیوں پر کھیلنے کی اجازت نہ دیں،اوراگر وہ کھیلیں توان پر گہری نظررکھیں۔ • سیڑھیوں، کھڑکیوں یا بالکونیوں پر مناسب چوڑائی اور اونچائی کی ریلنگ یا سلاخیں وغیرہ لگائیں۔ • گھر کو صاف ستھرا رکھیں، روشن رکھیں اور نوک دار اور غیر ہموارسطح والی اشیاء سے پاک رکھیں۔ • شیر خواربچوں کواونچی کرسیوں میں حفاظت سے بٹھائیں۔ • شیر خوار بچوں کو بستر، کوٹس (cots)، جھولوں یا واکر میں یابچوں کے کسی آلات کے ساتھ اکیلامت چھوڑیں۔ • فرنیچر، جیسا کہ بستر، کرسیاں اوربچوں کے بیڈ،کو کھڑکیوں سے دور رکھیں۔ • کھلونوں،یا دیگر ایسی اشیاء کو جوچھوٹے بچوں کواچھی لگتی ہوں، شیلف یا کسی اور اونچی جگہ پر نہ رکھیں،اوربھاری فرنیچر،جیساکہ الماریاں یا شیلف وغیرہ کو دیوارسے باندھ کر رکھیں۔

ہڈی ٹوٹنے، چھل جانے یا رگڑیں لگنے کے بارے میں ابتدائی طبی امداد کے لئے، اس باب کے اختتام کی طرف ریفر کریں۔

The Internet of Good Things