زبان: اردو

چھوٹے بچوں کو سڑکوں کے نزدیک یا سٹرکوں پر خطرہ درپیش ہوتا ہے۔ انہیں سڑک پر یا سڑک کے نزدیک نہیں کھیلنا،چاہئیے اور جب کبھی وہ سڑک کے نزدیک ہوں یا سڑک عبور کریں تو ان کے ساتھ کوئی بڑا فرد ہونا ،چاہئیے۔

چھوٹے بچوں کو سڑکوں کے نزدیک یا سٹرکوں پر خطرہ درپیش ہوتا ہے۔ انہیں سڑک پر یا سڑک کے نزدیک نہیں کھیلنا،چاہئیے اور جب کبھی وہ سڑک کے نزدیک ہوں یا سڑک عبور کریں تو ان کے ساتھ کوئی بڑا فرد ہونا ،چاہئیے۔ جب وہ بائیسکل یا موٹر سائیکل پر ہوں تو انہوں ہیلمٹ پہننا ،چاہئیے اور انہیں کسی گاڑی میں کہیں لے کرجایاجا رہاہو، توانہیں عمر کی مناسبت سے حفاظتی بیلٹ وغیرہ باندھنی، چاہئیے۔

بچے سڑک پار کرتے ہوئے یا سڑک کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے یا اگر وہ سڑک کے نزدیک کھیل رہے ہوں، تو زخمی ہو سکتے ہیں۔ چھوٹے بچے سڑک پر دوڑنے سے پہلے کچھ نہیں سوچتے۔

خاندانوں کو ،چاہئیے کہ:

• بچوں پر محتاط نظررکھیں۔ • گھر کے باہر باڑ لگوائیں اور گیٹ کو بند رکھیں تاکہ چھوٹے بچے بھاگ کر سڑک پر نہ پہنچ جائیں۔ • بچوں کو سمجھائیں کہ جب تک ان کے ساتھ بڑا شخص یا بڑا بچہ نہ ہو تو سڑک عبور نہ کریں اور نہ ہی سڑک کے ساتھ ساتھ چلیں۔ • بچوں کو سڑک کے قریب کھیلنے سے روکیں۔ • بچوں کو سمجھائیں کہ گیند، حرکت کرتے ہوئے کھلونوں یا پتنگوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے سڑک کے قریب نہ جائیں۔ • بچوں کوہدایت کریں کہ سڑک کے کنارے اس طرح چلیں کہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھ سکیں۔ • اگر سڑک کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ بناہوا ہے تو بچوں کو سمجھائیں کہ وہ سڑک پر چلنے کی بجائے اسے استعمال کریں۔

جب سڑک پار کررہے ہوں، تو چھوٹے بچوں کو سمجھائیں کہ:

• سڑک کے کنارے پہنچ کر رک جائیں۔ • دونوں جانب دیکھیں۔ • سڑک پار کرنے سے پہلے کاروں یا دوسری گاڑیوں کی آواز سنیں۔ • کسی دوسرے فرد کا ہاتھ پکڑلیں۔ • چلیں،دوڑیں مت۔ • شہری علاقوں میں،پیدل چلنے والوں کے لئے بنائی گئی جگہ سے سڑک پار کریں۔ • کسی موڑ یا سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے درمیان سے سڑک پار کرنے سے گریز کریں۔ • تیز ٹریفک کے درمیان سے سڑک پار کرنے سے گریز کریں۔

بچوں کو اس صورت میں بھی شدید زخمی ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اگر وہ کار میں فرنٹ سیٹ پر سفر کر رہے ہوں، ٹرک یا زرعی مشینری کے پاس موجود ہوں اور ان کاکوئی خیال کرنے والا وہاں موجودنہ ہو، یا وہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے ہوں۔

کار میں سفر کے دوران، بچوں کو عمر کی مناسبت سے حفاظتی بیلٹ وغیرہ میں لپیٹنا ،چاہئیے یا جب تک ان کا قد 150سینٹی میٹریا ان کی عمر 10سال نہ ہو جائے اور بالغوں والی سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کے قابل نہ ہوجائیں تو انہیں بوسٹر سیٹ استعمال کرنی ،چاہئیے۔

جب والدین یا دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے ہوں،توبچوں سمیت تمام مسافروں کو ہیلمٹ پہننا،چاہئیے جس کی پٹی ان کی تھوڑی کے نیچے سے گزرکر اچھی طرح لپٹی ہوئی ہو تاکہ کسی حادثے کی صورت وہ ڈھیلا نہ ہو جائے۔

بائیسکل کے حادثات بچوں کے زخمی ہونے یاان کی موت کی بار بار وجہ بنتے ہیں۔ تمام بچوں کو سڑک کے حفاظتی اصول سیکھنے چاہئیں اور بائیسکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا ،چاہئیے۔

زخمی ہونے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے لئے، اس باب کے اختتام کی طرف ریفر کریں۔

The Internet of Good Things