ملیریا کا شکارہونے والی لڑکی (یا لڑکے) کے جسم میں نمکیات کی کمی اور غذائیت کی کمی کو روکنے کے لئے اسے بار بار کھانے پینے کی چیزیں دینی چاہئیں۔
بچے کو بار بار ماں کا دودھ پلانے سے اس کے جسم میں نمکیات کی کمی کو روکا اور ملیریا سمیت انفیکشنز کے خلاف لڑنے میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ وہ بچے جو ماں کا دودھ پی رہے ہیں اور ملیریا کا شکارہیں،انہیں جتنا زیادہ ممکن ہو سکے ماں کادودھ پلاتے رہنا چاہئیے۔
ملیریا انفیکشن بار بارہونے سے جسم میں خون کی کمی ہو سکتی ہے۔ ایک ایسا بچہ جسے کئی مرتبہ ملیریا ہو چکا ہو، اس کا خون کی کمی کے لئے معائنہ کروانا چاہئیے۔