زبان: اردو

آیوڈین بنائے ذھین.

آیوڈین بنائے ذھین.

بچوں کی افزائش اور ذہنی و جسمانی نشوونماء کے لئے آیوڈین کی قلیل مقدار کا استعمال ضروری ہے۔ اگر کوئی عورت دوران حمل آیوڈین کا کافی استعمال نہیں کرتی ہے، تو اس بات کا امکان ہے کہ اس کا بچہ کسی ذہنی معذوری یا سننے یا بولنے کی معذوری کے ساتھ پیدا ہو۔ اگر بچے کو شیرخواری اور بچپن کے دوران آیوڈین کی کافی مقدار نہ دی جائے، تو اس بچے (یا بچی)کی جسمانی، ذہنی یا عقلی نشوونماء میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ یہاں تک کہ آیوڈین کی تھوڑی سی کمی بھی سیکھنے کی صلاحیت اور ذہانت کو کم کر سکتی ہے۔

عام نمک کی بجائے آیوڈین ملا نمک استعمال کرنے سے حاملہ عورتوں اور بچوں کو آیوڈین کی ضروری مقدار حاصل ہو جاتی ہے۔ آیوڈین ملا نمک پورے خاندان کے لئے محفوظ ہے اور تمام کھانوں کی تیاری میں صرف اس نمک کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔خاندان والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف اچھے معیار کا آیوڈین ملا نمک خریدا جا رہا ہے-

The Internet of Good Things