زبان: اردو

بچوں کی نشونمأ اور افزائش کے لیے آئرن سے بھرپور غذا لازمی ہے۔

بچوں کی نشونمأ اور افزائش کے لیے آئرن سے بھرپور غذا لازمی ہے۔

غذا میں آئرن کی کمی جسم میں خون کی کمی کی ایک عام وجہ ہے۔ بچے ملیریا اور پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے بھی خون کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آئرن کی کمی شیرخوار اور چھوٹے بچوں میں جسمانی اور ذہنی نشوونماء کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہاں تک کہ آئرن کی معمولی کمی بھی ذہنی نشوونماء کو متاثر کر سکتی ہے۔

آئرن جانوروں سے حاصل ہونے والی خوراک جیسا کہ کلیجی،قیمے اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔ یہ کچھ سبزیوں اور دالوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ گندم اور مکئی کے آٹے، نمک، مچھلی کی ساس میں بعض اوقات آئرن ملا دیا جاتا ہے۔

خون کی کمی کی علامات میںہتھیلیوں، زبان، پلکوں کے اندر کی جانب اور ہونٹوں پر زردی کے ساتھ ساتھ تھکن اور سانس کا پھولنا شامل ہے۔

ایسی حاملہ عورتیں جو ایسے علاقوں میں رہتی ہیں جہاں پیٹ کے کیڑوں کی شکایت عام ہے، ان کا علاج تجویز کردہ کیڑے ختم کرنے والی دوا سے کیا جانا چاہیے۔

The Internet of Good Things