زبان: اردو

صفائی ستھرائی بچوں کی صحت کے لیے بیحد لازم

صفائی ستھرائی بچوں کی صحت کے لیے بیحد لازم

جیسے ہی بچے ذرا بڑے ہوتے ہیں اور متحرک ہوجاتے ہیں تو ہر چیز اپنے منہ میں ڈال لیتے ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد کی دنیا کا کھوج لگاتے ہوئے بہت آسانی سے جراثیم لگا لیتے ہیں ۔ اس صورت حال میں والدین اور دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کے لئے یہ بات بہت اہم ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کی اچھی عادات اپنائیں، جیسا کہ صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھونا۔ انہیں کھانے کو ہاتھ لگانے اور کھانا پکانے میں احتیاط برتنے ، صاف پانی استعمال کرنے، اور رہنے کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ عادات دستوں کی بیماری اور دیگر امراض کی روک تھام اور بچوں کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اہم ہیں۔

کھانا جیسے ہی تیار ہو اسے فوری طورپر کھالیا جانا اور باقی ماندہ کھانے کو محفوظ طریقے سے اسٹور کر لیا جانا چاہیے ۔ کھانا پکانے اور کھلانے کے لئے صاف برتن اور صاف جگہ (سطح) استعمال کی جانی چاہیے ۔ بچوں کو صاف پیالی اور پیالوں سے فیڈ کرانا چاہیے۔ بوتلوںاور نپلز سے پرہیز کرنا چاہیے کیوں کہ انہیں صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔

The Internet of Good Things