زبان: اردو

فیڈنگ ماں اور بچے کے درمیان محبت، تربیت اور رابطے کا اہم ذریعہ

فیڈنگ ماں اور بچے کے درمیان محبت، تربیت اور رابطے کا اہم ذریعہ

کھانے کے اوقات ماں، باپ یا دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ بچے کے ساتھ باہمی ربط پیدا کریں، ان کے ساتھ بات چیت کریں اور انہیں سیکھنے میں مدد دیں۔ یہ عمل سماجی اور جذباتی نشوونماء میں اضافہ کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔

لڑکیوں اور لڑکوں کو فیڈنگ کے لئے ایک ہی جتنی توجہ اور وقت درکار ہوتا ہے۔ انہیں ایک ہی مقدار اور معیار کی کھانے اور پینے کی چیزیں دی جانی چاہیئں۔ ان دونوں کو پہلے چھ ماہ کے دوران ماں کا دودھ پلانے اور چھ ماہ بعد مختلف اقسام کی کھانے اور پینے کی موزوں چیزیں مناسب مقدار میں دینے کی ضرورت ہے۔ ماں اور باپ دونوں کے لئے یہ بات اہم ہے کہ انہیں بچے کی غذائیت کی صورت حال سے اچھی طرح باخبر رکھا جائے۔ ماں اور باپ دونوں کو اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کی فیڈنگ میں حصہ لینا چاہیے۔

The Internet of Good Things