زبان: اردو

وٹامن ’اے‘ بچوں کے لیے انتہائی اہم جز ہے۔

وٹامن ’اے‘ بچوں کے لیے انتہائی اہم جز ہے۔

بچوں کو بیماری کے خلاف مزاحمت، بصارت کو تحفظ دینے اور موت کے خطرے کو کم کرنے کے لئے وٹامن ’اے‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن ’اے‘ بہت سے پھلوں اور سبزیوں، سرخ پام آئل، انڈوں، دودھ ، مکھن ، دہی، کلیجی، مچھلی، گوشت، ڈبہ بند خوراک اور ماں کے دودھ میں شامل ہوتا ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں وٹامن ’اے‘ کی کمی عام ہے،6ماہ سے 5سال کی عمرکے بچوں میں ہر چار سے چھ ماہ کے اندر وٹامن ’اے‘ کی گولیاں دینے کی ضرورت ہے۔

جب بچوں میں وٹامن ’اے‘ کی کافی مقدار نہیں ہوتی تو ان میں ممکنہ مہلک بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اور انہیں رات کے اندھے پن کا خطرہ ہوتا ہے۔

دستوں کی بیماری اور خسرہ بچے کے جسم سے وٹامن ’اے‘ کو ضائع کر دیتے ہیں۔ ایک ایسا بچہ جسے بہت سے دنوں تک دستوں کی بیماری یا خسرہ ہو جائے یا جو خوراک کی کمی کا بری طرح شکار ہو، اس کا فوری علاج کروانا چاہیے۔

خسرہ کا شکار بچوں کو اس بیماری کی تشخیص کے دن ہی وٹامن ’اے ‘ کی خوراک دینی چاہیے۔ پھر ایک خوراک اگلے روز پھر ایک خوراک کم از کم دو ہفتوں بعد دینی چاہیے۔

The Internet of Good Things