زبان: اردو

مزید اضافی پیغامات.

مزید اضافی پیغامات.

• پولیو لاعلاج مرض ہے۔

• آپ کے بچے کو پیدائش کے فورا بعد او ۔پی۔ وی ویکسین کے دو قطرے لازمی پلوانے چاہیں۔

• آپ کو لازمی طور پر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو ہر بار ہونے والی پولیو مہم میں ہر بار قطرے پلوائیں جب تک کہ وہ پانچ سال کا نہیں ہوجاتا / جاتی۔

• آپ اپنے بچوں کو ہر مرحلے میں او ۔پی۔ وی دلوائیں کیونکہ اگر آپ کوئی مرحلہ مس کر دیتے ہیں تو پولیو ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

• او۔پی۔وی محفوظ ویکسین ہے اور اس کو بار بار پلوانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

• یہان تک کہ اگر آپ کا بچہ پولیو ویکسین والے دن کسی معمولی بیماری جیسا کہ بخار ، کھانسی،نزلہ زکام ، دست یا کسی اور بیماری میں مبتلا ہے تو تب بھی آپ کو اپنے بچے کو ویکسین دلوانی چاہیے اور ایسا کرنا محفوظ بھی ہے۔

• آپ کو یہ بھی چاہیے کہ اپنے ہمسایوں اور رشتہ داروں کو بھی ترغیب دیں کہ وہ اپنے پانچ سا ل سے کم عمر کے بچوں کو او۔پی۔وی ویکسین کے قطرے پلوائیں۔

• پولیو کی درج ذیل علامات ہیں ۔ بخار ہونا، بازوئوں اور ٹانگوں کا صحیح کام نہ کرنا یا ہل نہ سکنا ۔ اگر آپ اپنے بچے میں یہ علامات پائیں تو اپنے قریبی مرکز صحت میں فوری اطلاع دیں۔

• فیلڈ میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز پولیو کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پورے پاکستان میں ہر مہم کے دوران بچوں تک پہنچنے کےلئے انتھک محنت کرنے میں اور اصل ہیرو ہیں اور انکی خدمات کا لازمی احترام کرنا چاہیے۔

The Internet of Good Things