زبان: اردو

پولیو کا خاتمہ: پاکستان میں صورتحال، مسائل اور پیغامات

پولیو کا خاتمہ: پاکستان میں صورتحال، مسائل اور پیغامات

پاکستان ان تین رہ جانے والے ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی پولیو وائر س گردش میں ہے ۔ جبکہ باقی ساری دنیا میں اس موذی مرض کا خاتمہ ہو چکا ہے تا ہم دنیا سے پولیو کے خاتمے کا مقصد اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ باقی رہ جانے والے ممالک بھی پولیو کی منتقلی روک لیں اور پولیو فری ملک کا درجہ حاصل کر لیں۔

اس وقت پاکستان کے زیادہ تر علاقے پولیو فری ہیں مگر ملک کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں اب بھی پولیو کی منتقلی ہورہی ہے ۔ ان کو زیادہ خطرے والے علاقے کہا جاتا ہے اور ان میں کراچی کوئٹہ سے متعلق علاقے (کوئٹہ، پشن، قلعہ عبداللہ) ، فاٹا اور پیشاور شامل ہیں ان علاقوں میں سے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر کو ششیں جاری ہیں۔

The Internet of Good Things