اساتذہ اور والدین کی میٹنگ (Parent-Teacher Meetings (PTM))
چار ہفتوں کے اس واٹس ایپ لرنگ پروگرام کے اختتام پر اساتذہ ایک Parent-Teacher Meeting کا اہتمام کریں گے۔
- اس کا مقصد مذکورہ پروگرام سے سیکھے گئے نکات کا عملی طور پر استعمال کرنا ہے۔
- مزید برآں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے پی ٹی ایم فریم ورک کا بھی اطلاق کیا جائے گا۔
- تخلیقی نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے سے بچوں کی پڑھائی میں والدین کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اساتذہ پی ٹی ایم کو کامیاب بنانے کے لئے درج ذیل افعال انجام دے سکتے ہیں:
تیاری:
- واٹس ایپ پروگرام سے سامنے آنے والے نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔
- اہم نکات کی روشنی میں نئے پی ٹی ایم فریم ورک کے اطلاق کے لئے ایجنڈا تشکیل دیا جائے گا۔
پی ٹی ایم کا انعقاد:
- پی ٹی ایم کے لیے نئے طریقے کار اپنائے جائیں گے جس میں سب مل کر مقاصد طے کریں گے۔ بچوں کی کارکردگی اور والدین کی شمولیت میں بہتری کا جائزہ لیں گے۔
- واٹس ایپ پروگرام کی کمیونیکیشن کے مؤثر طریقہ کار کا استعمال کر کے سب ایک دوسرے سے کھل کر بات کرنے اور اُسے سمجھنے کے قابل ہو سکے ہیں۔
- والدین کو ایسی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع دیا جائے گا جو واٹس ایپ پروگرام کی تجاویز پر مبنی ہوں اور جن سے پروگرام سے سیکھے گئے نکات اور خیالات عملی طور پر مضبوط ہوں گے۔
پی ٹی ایم کے بعد کا فالو اپ:
والدین کو میٹنگ میں آنے اور وقت نکالنے پر شکریہ کا پیغام بھیجا جائے گا۔
بچوں کی پڑھائی پر نظر رکھنے اور ضرورت پڑنے پر اضافی مدد فراہم کرنے کے لیے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا جائے گا۔