PEiE-Teachers Training Guide_source-33

واٹس ایپ پروگرام ایک جدید اور موثر اقدام

Screenshot 2024-11-16 at 4.29.33 PM


واٹس ایپ لرننگ پروگرام

  • اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران انہیں چار ہفتوں کے واٹس ایپ پروگرام کی تفصیلی ہدایات دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے گا کہ اس پروگرام کے کیا مقاصد ہیں اور اساتذہ کا اس میں کیا کردار ہے۔
  • یہ یقینی بنایا جائے گا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر آرام دہ محسوس کریں اور اس میں شرکت کرنے کا طریقہ سمجھیں۔
  • چار ہفتوں کا یہ جامع واٹس ایپ پروگرام انہیں مؤثر طریقے سے پڑھانے اور کلاس روم مینجمنٹ کے لیے نئی معلومات اور عملی طریقے فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ پروگرام کا تفصیلی تعارف:

  • چار ہفتوں پر مشتمل اس واٹس ایپ پروگرام کا مقصد گھر پر بچوں کی تعلیم میں والدین کی دلچسپی اور شمولیت کو چھوٹی چھوٹی مگر انتہائی پر اثر سرگرمیوں کے ذریعے بڑھانا ہے۔

اساتذہ کا واٹس ایپ لرننگ پروگرام:

  • اساتذہ کو اس پروگرام کے مواد اور ساخت سے متعلق جان کاری فراہم کی جائے گی۔
  • اس پروگرام کی مدد سے اساتذہ نہ صرف والدین کی شمولیت کو ممکن بنانا سیکھیں گے بلکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
Screenshot 2024-11-16 at 4.32.59 PM

والدین کا واٹس ایپ لرننگ پروگرام:

  • عملی تربیت اور والدین کے ساتھ بات چیت کے دوران، اساتذہ والدین کو ان کے مخصوص چار ہفتے پر مبنی واٹس ایپ پروگرام سے متعارف کروائیں گے اور انہیں اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں گے۔
  • اساتذہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ والدین اس پلیٹ فارم پر آرام دہ محسوس کریں اور اس میں بھر پور شرکت کرنے کا طریقہ سمجھیں۔

Screenshot 2024-11-16 at 4.34.04 PM

پیچھے آگے