PEiE-Teachers Training Guide_source-20

ایکٹیویٹی: مل کر کلاس کے قواعد بنانا

مقصد: طلباء کو مل کر ایسے قواعد بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا جو کلاس روم میں مثبت اور مؤثر مل کر کلاس کے سیکھنے کے ماحول کو فروغ دیں۔

ہدایات:

تعارف: طلباء کو بتائیں کہ انہیں اپنے کلاس کے قواعد بنانے کا موقع ملا ہے۔ یہ بات واضح کریں کہ سب کے باہمی تعاون سے بنائے گئے قواعد ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

خیالات کا اظہار: ہر طالب علم سے کہیں کہ وہ ایک ایسا قاعدہ یا تجویز سوچے جو اس کے خیال میں کلاس کے لیے اہم ہو (مثلاً، "ہمیں سوال سے پہلے ہاتھ بلند چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کے خیالات کا احترام کرنا چاہیے")۔ طلباء اپنی تجاویز لکھ کر یا زبانی طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔

گروپ ڈسکشن: ایک بحث کا اہتمام کریں جہاں طلباء اپنی تجویز پیش کریں اور بتائیں کے وہ کیوں اہم ہے۔ جب ہر طالب علم اپنی بات پیش کرے تو اسے چارٹ پیپریا وائٹ بورڈ پر لکھیں۔

کلاس کے قواعد پر ووٹنگ: چارٹ پیپریا وائٹ بورڈ پر لکھے گئے قواعد پر تمام طلباء سے ووٹنگ کروائیں۔ جن 7 قواعد کو سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے، وہ کلاس کے قواعد کے طور پر اپنائے جائیں گے۔

کلاس کے قواعد کی تصدیق اور عزم: معاہدہ شدہ قواعد کو ایک بڑے پوسٹر پر طلباء سے ، صاف اور سادہ زبان میں لکھوائیں۔ ہر طالب علم سے کہیں کہ وہ پوسٹر پر دستخط کرے تاکہ وہ سارا سال ان قواعد کو برقرار رکھنے کا عزم کرے۔ طلباء کو بتائیں کہ وہ پوسٹر کو خوبصورت انداز میں سجا سکتے ہیں اور کلاس روم کی نمایاں دیوار پر چسپاں کر سکتے ہیں۔

پیچھے آگے