PEiE-Teachers Training Guide_source-35

پی ٹی ایم کے بعد

والدین کے وقت اور تعاون کا شکریہ ادا کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ مصروفیات کے باوجود اگر وہ والدین اور اساتذہ کی میٹنگ (پی ٹی ایم میں شرکت کر رہے ہیں، تو یہ ان کے عزم اور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔


ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آپ مختلف طریقے اختیار کر سکتے ہیں، مگر ہماری تجویز یہ ہے کہ آپ پی ٹی ایم کے دوران ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اپنی کلاس کے موجودہ واٹس ایپ گروپس میں ان والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سراہیں۔ ایسا کرنے سے آپ باقی والدین کو بھی پی ٹی ایمز میں شرکت کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے جو پہلے نہیں آئے تھے:

"السلام علیکم محترم والدین !

آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر والدین اور اساتذہ کی میٹنگ (پی ٹی ایم میں شرکت کی۔ آپ کی موجودگی اور خیالات ہمارے لیے قیمتی تھے۔ اس ملاقات نے ہمیں آپ کے بچے کی تعلیم کے بارے میں مزید جاننے کا موقع دیا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی تعاون سے ہم آپ کے بچے کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ ایک بار پھر شکریہ۔ آپ والدین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اس طرح کا میسج بھیج سکتے ہیں۔"

پیچھے