PEiE-Teachers Training Guide_source-45

والدین کے ساتھ رابطہ

ٹپس

باقاعدہ ملاقاتیں: والدین کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتیں کریں تاکہ بچے کی ترقی اور کارکردگی پربات چیت کی جا سکے۔

کمیونیکیشن چینلز: جلدی اور مستقل رابطے کے لیے ڈائری، فون کالزیا واٹس ایپ جیسے ذرائع کا استعمال کریں۔

سرگرمیوں کی معلومات: والدین کو بچے کی سرگرمیوں، ہوم ورک اور اسکول کے ایونٹس کے بارے میں باخبر رکھیں۔


اہمیت

باخبر رہنا: والدین کو بچے کی تعلیمی اورسماجی ترقی کے بارے میں جاننے میں مدد ملتی ہے۔

بہتر سیکھنے کا ماحول: بچوں کی پڑھائی اور ہوم ورک میں مدد کے لیے مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

مسائل کی جلد نشاندہی: کسی بھی مسئلے کی فوری شناخت اور حل میں آسانی ہوتی ہے۔

مضبوط شراکت داری: والدین کے ساتھ مضبوط تعلق بچے کے اسکول کے تجربے کو بہتر بناتا ہے۔

پیچھے آگے