بچوں اور والدین سے رابطہ اور بات چیت
بچوں کے تعلیمی عمل میں والدین کی شمولیت بڑھانے کے لئے مؤثر رابطہ کاری اہمیت کی حامل ہے۔
والدین سے بات کرتے ہوئے:
- واضح اور آسان الفاظ استعمال کریں۔
- بچے کی کارکردگی سے مسلسل آگاہ کریں اور یہ بھی کہ وہ کیسے بچے کی کارگردگی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
- کوئی ایسا رویہ اختیار نہ کریں جس سے انہیں آپ کے ناقابل رسائی ہونے کا گمان گزرے۔ ان کے ردعمل کو تحمل سے برداشت کریں۔
بچوں سے بات کرتے ہوئے:
- مکالمے کی فضا قائم کریں تا کہ وہ ہر کام میں گرم جوشی کا مظاہرہ کرسکیں۔
- ان کی بات کو پوری توجہ کے ساتھ سنیں اور تنقید کرتے وقت تعمیری انداز اپنائیں۔