مخصوص ضروريات کے پیش نظر ٹیچنگ کے مؤثر طریقہ کار بچوں کی سیکھنے کی انفرادی رفتار کومد نظر رکھنا (Flexible Pacing)ہر بچہ کس رفتار سے نئی چیزیں سیکھتا ہے، سب سے پہلے اس عمل کا بغور جائزہ لیں۔سیکھنے کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھی موقع دیں۔ٹیکنالوجی کا استعمال (Use of Technology)ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار طلبا کو معاون آلات کی مدد سے سیکھنے میں معاونت فراہم کریں۔سیکھنے کے عمل میں وسعت لانے کی غرض سے ڈیجیٹل وسائل جیسے ویڈیوز، تصاویر اور انٹرنیٹ کا استعمال کریں۔آن گوئنگ ایسسمنٹ (Ongoing Assessment)لیکچر کے دوران بچوں کی کارکردگی اور توجہ کو جانچنے کے لئے ان سے سوالات کریں۔کچھ بھی سکھانے سے قبل، سیکھنے کے دوران اور سیکھنے کے بعد اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کی مدد سے بچوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں۔ پیچھے آگے