بچوں کو گروپس میں تقسیم کریں، انہیں آپس میں بات چیت کرنے کے مواقع فراہم کریں اور انہیں ایسے عملی سرگرمیوں میں مشغول کریں جو وہ خود انجام دے سکیں۔
بچوں میں باہمی تعاون اور خیالات شیئر کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے تھنک- پیئر - شیر (Think - Pair - Share) کا طریقہ کار اپنائیں۔
بچوں کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے انہیں کسی سوال کے حل کرنے میں مدد فراہم کریں یا ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے بغیر مدد کے خود ہی سوال حل کرنے کا کہیں۔
کسی پیچیدہ کام کو آسان اور قابل عمل بنانے کے لئے اسے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار اپنائیں۔
چھوٹے چھوٹے کام سرانجام دینے کے لئے بچوں میں گروپ ورک کی مدد سے ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو بھی فروغ دیں۔
ہر بچے کی انفرادی کار کر دگی کو بڑھانے کے لئے ایک گروپ کے اندر ان کو مخصوص ذمہ داریاں مختص کرنے کا طریقہ کار آزمائیں۔
بچوں کی انفرادی ضروریات، صلاحیتوں اور دلچسپیوں کی بنیاد پر ان کے گروپس بنائیں۔
ہر بچے میں سیکھنے کی اہلیت مختلف ہوتی ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر مختلف قسم کے وسائل کو انتخاب کرنے کا طریقہ اپنائیں۔
ایسے سوالات کریں جن کے جوابات کے امکانات وسیع ہوں۔ اس سے بچوں میں تجسس پیدا ہو گا۔
حقیقی زندگی کی مثالوں کا استعمال کریں تا کہ بچے مسئلے کے حل نکالنے کا عملی مظاہرہ کر سکیں۔