PEiE-Teachers Training Guide_source-34

روشن مستقبل کے خاکے کی مشق


روشن مستقبل کے خاکے کی مشق کے مقاصد:

والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل سے متعلق اہداف پر مبنی روشن مستقبل کا خاکہ یعنی ویژن بورڈ تشکیل دینے میں مدد فراہم کرنا-

مذکورہ خاکے گھر اور سکول کی سطح پر کیسے پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں؛ اس عمل میں معاونت فراہم کرنا-


اہداف: والدین اور بچوں کو اپنے تعلیمی اہداف کے تعین میں مدد ملتی ہے۔

تعاون: والدین اور اساتذہ میں تعاون بڑھتا ہے۔

کارکردگی کا جائزہ: بچوں کی کارگردگی جانچی جاتی ہے اور ضرورت کے تحت اہداف میں رد و بدل بھی ممکن ہوتا ہے۔


Screenshot 2024-11-16 at 4.20.10 PM

روشن مستقبل کے خاکے کی مشق کا طریقہ کار:

تیاری: سٹکی نوٹس، پینسل اور رنگ دار قلم کا بندوبست کریں۔

سہولت کاری: والدین کو روشن مستقبل کے خاکے بنانے کے ساتھ ساتھ طویل اور قلیل المیعاد اہداف کا تعین کرنے میں سہولت دیں۔

مکالمہ: گفتگو کے ذریعے والدین کی جانب سے تیار کردہ روشن مستقبل کے خاکے میں سے قابل عمل اہداف کی نشاندہی کریں۔

معیار: روشن مستقبل کے خاکے کو معیار مانتے ہوئے اس کے ذریعے پورے سال کی کارکردگی کو جانچیں اور کامیابی کو سیلیبریٹ بھی کریں۔

پیچھے آگے