خاندان کے کردار
سعيد (باپ), سلمی (ماں), فہد (بیٹا) اورعائزہ (بیٹی)
ہمارا مقصد ایک کم آمدنی والے پاکستانی گھرانے کو دکھانا ہے۔ باپ، سعید رکشہ چلاتا ہے اور ماں، سلمی گھر کے کام کاج سنبھالتی ہے۔ ان کے دو بچے ہیں، عائزہ 11 سال کی اور فہد 6 سال کا ہے۔ یہ دونوں سرکاری اسکول میں پڑھتے ہیں۔
ان کے والدین اسکول کے کاموں میں والدین کی شمولیت کے سفرمیں شامل ہو کر بہت خوش ہیں۔ وہ مستقبل میں اپنے بچوں کے خوابوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔