مارسے نہیں پیار سے
✅ شاباش! تم میں وہ سب ہے جو اچھے بچوں میں ہونا چاہیے۔
✅ مجھے تم پر فخر ہے
✅ تم دونوں بہت اچھے بچے ہو
✅ تم ایک ذمہ دار بچے ہو اور یہ بہت اچھی بات ہے
✅ تم بات کرو، میں سن رہا ہوں
❌ بچے سے چیز چھین کر مت لیں بلکہ آرام سے اور پیار سے لیں
❌ بچوں پر ہاتھ مت اٹھائیں
❌ بچوں کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر مت ڈانٹیں
❌ بچوں سے توجہ مت پھیریں
❌ بچے کو دوسروں کے سامنے مت ڈانٹیں
بچوں کی تربیت ایک پھل دار درخت لگانے کی طرح ہے اور ان کے ساتھ رویہ درخت کی دیکھ بھال کی طرح ہے۔ اچھی تربیت بچوں کی جسمانی، ذہنی، اور نفسیاتی نشوونما پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔