02_v3-min

گھر کے اندر کی دلچسپ اور مزے دار سرگرمیاں

لڈو کھیلیں:

فیملی کے ساتھ لڈو کھیلیں۔ یہ ایک آسان اور مزے دار کھیل ہے جو آپ اور آپ کے بچوں کو قریب لاتا ہے اور خوشگوار وقت فراہم کرتا ہے۔

آسان آرٹ بنائیں:

کاغذ پرانا کپڑا، یا یہاں تک کہ پتوں جیسی چیزیں جمع کریں اور آسان دستکاری کریں۔ اپنے بچے کے ساتھ سادہ کھلونے یا سجاوٹ کی چیزیں بنائیں۔

گھر کی اشیاء سےقلعہ بنائیں:

پرانے بستر کی چادریں اور کشن استعمال کریں اورگھر کے اندر ایک چھوٹا قلعہ بنائیں۔ اپنے بچے کے ساتھ بیٹھیں اور کہانیاں یا خاندانی قصے سنائیں۔

کھانا پکانے میں مدد لیں:

اپنے بچے کو سادہ کھانے جیسے روٹی بنانے میں شامل کریں۔ بچے باورچی خانے میں مدد کرنے کا مزہ لیتے ہیں۔

پیچھے آگے