سرگرمی ۳: مربوط ابتدائی نشو و نما کے اہم اجزأ
30 منٹ
- شرکاء سے پوچھیں کہ بچوں کو بہترین نشونما کے لئے کس چیز کی ضرورت ہے ؟ شرکأ کے جوابات چارٹ پر تحریر کریں۔
- چارٹ پر ایک دائرہ بنائیں اور اس دائرے کے درمیان میں بچوں کی بہتر نشونما لکھیں۔ اب شرکاء کی جانب سے آنے والے جوابات کو اس دائرے کے مرکز میں لکھی ہوئی تحریر سے منسلک کریں ۔
- شرکاء کے جوابات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیں کہ بچوں کی اچھی دیکھ بھال کا ان کی بہتر نشونما میں کس قدر اہم کردار ہے۔
- ابتدائی بچپن میں بچوں کی بہتر نشونما پر مبنی اہم معلومات کا خلاصہ شرکأ کے سامنے بیان کریں۔