اہم پیغامات
- بچے کی نشو و نما کا وقت حمل سے شروع ہوکر بچے کے سکول جانے تک (0-8 سال) تک جاری رہتا ہے۔
- والدین کی طرف سے دیکھ بھال سے مُراد بچے کے ساتھ باہمی عمل، رویے ، جذبات، علم، عقائد، اور عام طور طریقے شامل ہیں جن کی مدد سے بچوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔
- انگریزی زبان کی اصطلاح پیرنٹ (والدین) یا پیرنٹنگ (والدین ہونے کے ناطے بچے کی پرورش، تربیت اور دیکھ بھال کرنے کا عمل ) صرف سگے والدین تک محدود نہیں ہے۔ اس عمل میں بچے کی پرورش کے ذمہ داران اور وہ لوگ بھی شامل ہیں جن پر بچے کی نگہداشت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ہو ۔ بچے کی نگہداشت کے ذمہ داران میں باپ، ماں، بہن بھائی، دادا دادی، نانا نانی اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں بچے کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے لئے پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے بھی شامل ہیں جو نومولود اور چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
- کچھ حوالوں سے والدین بچے کی زندگی کا رُخ متعین کرتے ہیں ۔ اس لئے خاندان کی سماجی و معاشی حالت بچے کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
- جب والدین بچے کے ساتھ باہمی عمل کرتے ہیں تو اس سے بچہ کو کوئی ایک فائدہ نہیں ہوتا بلکہ یہ انہیں آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ پروگرام نشو و نما کی پیچیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جامع نشو و نما کی حامل دیکھ بھال فراہم کرے۔