اہم پیغامات
- خاندان کے افراد کو اپنے احساسات، سوچ، نظریات، خیالات، خوف اور امیدوں کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے ایک محفوظ جگہ مقام کا کردار ادا کرتا ہے۔
- والدین کو چاہئیے کہ وہ بچوں کی پرورش اور بہتر نشونما کے بارے میں خاندان کے تمام افراد سے انفرادی یا خاندان سے بات کرنے کے لئے مجموعی طور پر بات چیت کے لیے روزمرہ زندگی کے معمولات میں سے ضرور وقت نکالیں۔
- جب کسی بات پر آپ غصے میں ہوں یا پریشان ہوں تو کچھ وقت نکال کر سب کے ساتھ مل کر بات کریں۔
- روز مرہ معمولات سے فارغ ہو کر دن کے اختتام پر کچھ وقت نکال کر خاندان کے افراد سے بات چیت کرنا کہ دن کیسا گزرا اور مل کر اگلے دن کی منصوبہ بندی کرنے سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہوگا۔
- پاکستان میں بہت سے بچے بالخصوص دیہی علاقوں میں گنجان آباد خاندانوں میں پروان چڑھ رہے ہوتے ہیں۔ نانا، نانی، دادا، دادی، خالہ، پھوپھی، چچا، ماموں اور بڑے بہن بھائی بچوں کی دیکھ بھال کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
- اس لیے یہ بہت ضروری ہے بچوں کی پرورش بہتر نشونما میں خاندان کے افراد کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
- بچوں کے ساتھ والدین اور دیگر رشتہ داروں کی قربت اور پیار انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ہے۔