سرگرمی ۲: پاکستان میں مختلف خاندانی نظام
شرکأ کو گروپس میں تقسیم کریں اور انہیں چارٹ پر لکھنے کو کہیں۔
- پہلا گروپ : خاندان کے صحت مند انداز میں آگے بڑھنے کے عمل میں باپ کا کردار۔ باپ کو بچے کی دیکھ بھال کے عمل میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے؟
- دوسرا گروپ : بچے اور خاندان کے دیگر افراد کی دیکھ بھال میں خاندان کا کردار۔
- گروپس سے کہیں کہ وہ ایک دائرہ بنائیں اور بچے کو اس دائرے کے درمیان میں رکھیں۔
- بچے کی زندگی میں کون سب سے زیادہ اہم ہے؟ اس بچے سے اس اہم شخص تک لکیر کھینچ کر واضح کریں اور اس کی وجہ بتائیں۔
- بچے کی نشو و نما اور دیکھ بھال میں باپ کے کردار پر روشنی ڈالیں۔
- خلاصہ پیش کریں اور نتیجہ پیش کریں۔