MicrosoftTeams-image (8).png

سرگرمی ۳: علم حاصل کرنے اور پھیلانے کا موقع حاصل کرنا کہ بچہ دوسروں سے اپنایت کا رشتہ کیسے استوار کرتا ہے اور بچپن میں تعلقات کیسے بناتا ہے۔

Methadology.png

شرکأ کو گروپس میں تقسیم کریں اور ہر گروپ سے پوچھیں: بچے کا خاندان میں پروان چڑھنا اور اس کا خاندان کے ارکان اور کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ تعلق کیوں ضروری ہے؟

  • ہر گروپ اپنے جوابات چارٹ پر تحریر کرے اور بعد میں گروپ کے ارکان اپنے جوابات بڑے گروپ کے سامنے پیش کریں۔
  • بات چیت کریں اور خلاصہ پیش کریں کہ خاندان کا دیکھ بھال کرنے والا ماحول بچے کے لئے کس حد تک فائدہ مند ہے؟
  • شرکأ کے سامنے واضح کریں کہ خاندان کے سامنے ہر وقت بہتر گفتگو کا مظاہرہ کرنا اس قدر آسان نہیں ہوتا۔ خاندان کی سطح پر ابلاغ کی مہارتیں سیکھنے کے لئے مشق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور گفتگو کے لئے مناسب وقت مانگنا نئی مہارتوں کی مشق کرنے سے بھی زیادہ اہم ہے۔ شرکأ سے پوچھیں کہ وہ اس سلسلے میں مزید کیا سوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔
  • شرکأ سے پوچھیں کہ وہ خاندان کے بارے میں حاصل شدہ ان معلومات کو کس طرح استعمال میں لائیں گے؟
پیچھے آگے