MicrosoftTeams-image (11).png

فرنٹ لاین ورکرز کے لیے نوٹس:

  • زچگی کے وقت حاملہ خاتون کے ساتھ رہنے کے لئے خاندان کے کسی رکن کی شناخت کریں ۔ یہ مدد گار کوئی خاندان کا رکن ہوسکتا ہے جو پیدائش کے بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانے اور دیگر مختلف معاملات میں بچے کی مدد کو مدد فراہم کر سکے۔
  • ماں کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ایک ماں اپنے بچے کی پرورش اور بہتر نشونما اس وقت کر سکتی ہے جب وہ ذہنی طور پر پُرسکون اور آسودہ ہو۔ اگر عورت کا شوہر اور خاندان کے افراد اسے پیار اور عزت دیتے ہیں تو وہ خوش اور مطمئن رہے گی جس کے بچے پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
  • پاکستانی معاشرے میں مشترکہ خاندان نظام عام ہے۔ بچے اپنا زیادہ تر وقت اپنے نانا، نانی، دادا ،دادی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گزارتے ہیں اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ خاندان کے افراد بچوں کی ضروریات سے واقف ہوں اور وہ اسے محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کریں ۔
پیچھے