سیشن ۴ : پاکستان میں ذہنی نشوونما کی تعمیر
- انسانی جسم میں حرکات و سکنات، سوچنے کا عمل، احساسات، جذبات، خیالات اور انسانوں کے مابین باہمی تعلق کا انحصار دماغ پر ہوتا ہے ۔ دماغ کے بغیر انسانی نظام کا موثر انداز میں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ بچے میں دماغی صلاحیتوں کے پیدا ہونے کا عمل حاملہ خاتون کے پیٹ میں شروع ہو جاتا ہے اور پیدائش کے بعد اس کی زندگی کے پہلے 1000 دنوں کے دوران بچے کا دماغ بڑی تیزی سے پروان چڑھتا ہے۔ پیدائش کے بعد پہلے تین سال کے عرصے میں بچے کا دماغ 80 فیصد تیار ہو چکا ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر انسانی دماغ رشتوں کا تعین کرتا ہے۔ انسانی دماغ رابطوں اور کنکشنز سے مل کر بنا ہے اور اسے نشو و نما پانے کے لئے ایسے ہی مزید روابط کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جتنے زیادہ روابط ایک دماغ پیدا کر پائے گا ، دماغ اتنا ہی بہتر اور صحت مند ہوگا۔ دماغ کی تعمیر کا مطلب ذہانت کی تعمیر ، اعصابی تعمیر اور سماجی و جذباتی تعمیر ہے جو کہ انسانی تعمیر کی بنیادی شرائط ہیں۔
- دماغی صلاحیتوں میں اضافے اور فروغ کے اس عمل کے دوران ماں اور بچے کا صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائیت سے بھرپور خوراک، تحفظ کا احساس اور زندگی کے نئے نئے تجربات سیکھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ تمام عوام دماغی صلاحیتوں میں اضافے اور فروغ کے لیے خوراک کا کام کرتے ہیں۔ سائنسی تحقیق میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ والدین اور بچے کی نگہداشت پر مامور افراد بچے میں انسانی نظام کے ساتھ دماغ کے رابطوں اور رویوں کو اس کے ساتھ بات چیت کرنے اور کھیل کُود کے ذریعے تبدیل کر سکتے ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے والدین اور دیگر افراد سمیت بچوں بیماریوں سے بچاتے ہوئے غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ والدین کے ذمہ دارانہ مثبت رویے بچے کے دماغ کی تیزی سے نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ سیشن شرکأ کو بچے کے دماغ کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ یہ سمجھنے میں مدد دے گا کہ بچے کے ابتدائی سال کس طرح ان کے زندگی بھر کے آگے بڑھنے کے عمل میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ بچے کے دماغ کی ساخت اس کے ابتدائی تجربات طے کرتے ہیں جن میں مثبت والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔
اس سرگرمی کے اختتام پر شرکأ اس قابل ہوں گے کہ :
- وہ انسانی دماغ کے بارے میں یہ سمجھ سکیں کہ دماغ ایک سے زائد مختلف چیزوں کے بارے میں سوچنے اور عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دماغ نہ صرف جسمانی، وقوفی (چیزوں کو جاننے اور تمیز کی صلاحیت)، سماجی اور جذباتی مہارتیں سیکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ بچے کے زندگی بھر آگے بڑھنے کے عمل کا انحصار بھی دماغ پر ہوتا ہے۔
- وہ جان سکیں کہ بچے کے والدین اور دیکھ بھال کرنے والے بچے کے ابتدائی سالوں میں مثبت دیکھ بھال سے اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ بچہ ایک صحت مند دماغ رکھتا ہے۔
پریزنٹیشن، رول پلے، گفتگو
پاور پوائنٹ پریزنٹیشن ، چارٹ ، مارکر
۲ گھنٹے