سرگرمی ۲: رول پلے
- شرکاء کو چار گروپوں میں تقسیم کریں.
- انہیں مشاورت کےاصولوں کی مہارتوں پر عمل کرنے کے لئے ایک منظر نامہ پیش کریں۔
- گروپس سے کہیں کہ وہ اس منظر نامے کی روشنی میں رول پلے تیار کریں۔
- جب گروپس بڑے گروپ میں رول پلے پیش کریں تو اپنے تاثرات دیں۔
- اہم نکات کا خلاصہ اور شرکأ کے سوالات کے جوابات دیں۔
ذیل میں دیا گیا منظر استعمال کریں:
منظرنامہ: ایک حاملہ خاتون جو اپنے حمل کے دوران معا ئنہ کے لئے نہیں جا رہی ہے کیونکہ اس کی ساس اس پر راضی نہیں۔ ساس کا خیال ہے کہ معائنہ کرانے جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکر/فرنٹ لائن ورکر نے اس عورت اور اس کی ساس کو مشاورت کےاصولوں کی مدد سے قائل کرنا ہے کہ حاملہ عورت کو معائینہ کرانے کے لئے ضرور جانا چاہیے۔
- پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کے گروپ کو منظر نامے کے بارے میں بتاتا ہے۔
- دوسرا قدم: شرکأ میں سے کسی ایک کو ماں کا کردار ادا کرنے کو کہتا ہے ۔ دوسرے کو ساس کا اور تیسرے کو لیڈی ہیلتھ ورکر یا فرنٹ لائن ورکر کا جس نے ماں اور اس کی ساس کو قائل کرنا ہے۔
- تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ کے سامنے وضاحت کرتا ہے کہ رول پلے کے دوران وہ مشاورتی کارڈز کا استعمال کریں اور مشاورت کےاصولوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ رول پلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر یا فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کرنے والوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ مثبت رویہ اختیار کئے رکھیں۔ وہ اس چیز کا اظہار کریں کہ وہ خاندان کا خیال رکھتی ہیں، خاندان کا حوصلہ بڑھاتی ہیں اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کی بات غور سے سنتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہ مشاورت کےاصولوں پر بھی عمل کرتی ہیں۔